مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 315 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 315

۳۱۵ کافی خطرناک ہو گئی تھی۔ڈپٹی کمشنر کا اپنا رویہ بھی ناروا نظر آ رہا تھا۔اس کے باوجود مرزا صاحب نے جوابی بیان میں مولوی صاحب اور پولیس افسران کے مخالفانہ بیان کے مدلل جوابات کے بعد یہ بھی کہا کہ امن اور سلامتی کے نشان اور امن اور سلامتی کی پیشگوئیاں جن کو آسودگی عامہ خلائق میں کچھ دست اندازی نہیں ہمیشہ ایک بارش کی طرح نازل ہو رہے ہیں لیکن خدا کی قدیم سنت کے موافق ضرور تھا کہ میں اسی طرح عوام کی زبان سے دُکھ دیا جاتا جیسا کہ پہلے پاک نبی دیئے گئے۔خاص کر وہ اسرائیلی نبی سلامتی کا شہزادہ جس کے پاک قدموں سے شعیر کے پہاڑ کو برکت پہنچی اور جو قوم کی نا انصافی اور نا بینائی سے مجرموں کی طرح پیلاطوس اور ہیروڈوس کے سامنے عدالت میں کھڑا کیا گیا تھا سو مجھے اس بات پر فخر ہے کہ اس پاک نبی کی مشابہت کی وجہ سے میں بھی عدالتوں کی طرف کھینچا جاؤں۔۔۔اس بیان کے جلد بعد ۱۸ جنوری ۱۸۹۹ء کو اللہ تعالیٰ نے الہاما مرزا صاحب کے فیصلے کے بارے میں مطلع کر دیا۔”ہم نے دشمنوں کو مغلوب کیا اور اس کے تمام اسباب کاٹ دیئے۔اُن پر واویلا ہے۔کیسے افتر ا کرتے ہیں۔ظالم اپنے ہاتھ کاٹے گا اور اپنی شرارتوں سے روکا جائے گا اور خدا نیکوں کے ساتھ ہوگا۔۔۔ل : مرزا غلام احمد قادیانی ۱۸۹۹ ء - بیان عدالت جی۔ایم۔ڈوئی۔ارجنوری ۱۸۹۹ء ( تاریخ احمدیت جلد سوم صفحه ۵۰)