مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 314
۳۱۴ بٹالوی نے جگہ جگہ ایک چھری دکھا کر یہ شور و غوغا شروع کر دیا کہ جس طرح پنڈت لیکھرام ہلاک ہوا ہے ( باب پنجم ) اسی طرح مرزا صاحب مجھے بھی قتل کروانا چاہتے ہیں۔مولوی صاحب کے اس شور و غل کا بہانہ بنا کر مرزا صاحب کے ایک شدید مخالف پولیس افسر محمد بخش صاحب ڈپٹی انسپکٹر بٹالہ نے یکم دسمبر ۱۸۹۸ء کو ڈپٹی کمشنر گورداسپور مسٹر جی۔ایم۔ڈوئی کے پاس ایک رپورٹ بھجوائی جس میں مرزا صاحب کے مذکورہ بالا اشتہار کے باعث نقص امن کا اندیشہ ظاہر کیا۔اس کے ساتھ ہی ۵/ دسمبر ۱۸۹۸ء کو مولوی محمد حسین بٹالوی نے بھی ڈپٹی کمشنر گورداسپور کو درج ذیل مضمون کی درخواست دی۔مرزا غلام احمد ساکن موضع قادیان نے بر خلاف سائل بدیں مضمون اشتہار دیا ہے کہ مولوی ابوسعید محمد حسین کو ۱۳ ماہ کے اندر ذلت کی مار اور رسوائی ہو گی جس سے مجھے کو اندیشہ ہے کہ وہ اپنی پیشگوئی کو سچا کرنے کے لئے میری جان کو نقصان پہنچانے کی کوئی ناجائز تد بیر کرے گا۔اس مقدمہ کے دوران مرزا صاحب کو دو دفعہ گورداسپور، ایک دفعہ دھار یوال اور ایک دفعہ پٹھانکوٹ اور بالآخر فیصلے کے لئے پھر گورداسپور جانا پڑا۔مولوی محمد حسین بٹالوی کے شدید مخالفانہ بیان ڈپٹی انسپکٹر پولیس سید شبیر حسین صاحب وغیرہ کے مولوی محمد حسین بٹالوی کے حق میں تصدیقی بیان کے باعث مقد مے کی نوعیت : اخبار الحکم قادیان-۳/ مارچ ۱۸۹۹ء صفحات ۶-۷