مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 313 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 313

۳۱۳ جواب اپنے رسالے راز حقیقت میں شعرائے عرب اور احادیث سے مثالیں دے کر دیا جن سے مرزا صاحب کی ترکیب کی تائید ہوتی تھی تو مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی بالکل لا جواب ہو گئے اور ان کی علمیت پر حرف آیا اور خاموشی کے سوا چارہ نہ رہا۔(ج) تیسری نامرادی کی مولوی صاحب کے لئے یہ صورت پیدا ہوئی کہ انہوں نے انگریزی حکومت سے اس بات کی جھوٹی مخبری کی کہ مرزا غلام احمد قادیانی انگریزوں کے خلاف والی ءِ افغانستان امیر عبدالرحمن سے ساز باز کر رہے ہیں۔چنانچہ ایک انگریز کپتان پولیس اور رانا جلال الدین انسپکٹر پولیس سپاہیوں کا ایک دستہ لے کر قادیان پہنچ گئے۔مرزا صاحب کے مکان کا محاصرہ کر لیا تاکہ تلاشی لے سکیں لیکن پولیس افسران مرزا صاحب سے فقط ایک ملاقات میں ہی اس قدر متاثر ہوئے کہ انہیں یقین ہو گیا کہ مرزا صاحب ایک راستباز انسان ہیں اس لئے وہ لوگ بغیر تلاشی لئے واپس چلے گئے۔یہ بات بھی مولوی حسین کے لئے بہت تکلیف دہ تھی۔قدم قدم پر ثابت ہو رہا تھا کہ مرزا صاحب کے خلاف ہر تد بیر ناکام ہو رہی ہے۔اے -۲- مولوی محمد حسین بٹالوی کا مرزا صاحب کے خلاف مقدمہ: ان مسلسل ہزیمتوں کے بعد جب وہ ہر طرف سے مایوس ہو گئے تو مرزا غلام احمد صاحب قادیانی کی طرف سے ۲۱ نومبر ۱۸۹۸ء کی پیشگوئی کو بنیاد بنا کر مولوی محمدحسین : ڈاکٹر بشارت احمد - مجدد اعظم۔جلد اوّل صفحات ۵۹۰-۵۹۲ ( تاریخ احمدیت جلد سوئم صفحات ۴۳ - ۴۴)