مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 259
۲۵۹ کے باعث ۱۸۸۸ء میں خدا کی طرف سے الہامی طور پر اطلاع دی تھی کہ ہم اُنہیں رُلانے والے نشانات دکھائیں گے۔۔۔ان کی معیشت کو تنگ کر دیں گے۔اور اُن پر مصائب پر مصائب ڈالیں گے۔۔۔۱۹۰۴ء میں مرزا نظام الدین صاحب ان حالات کی عملی تصویر تھے اس لئے انہوں نے محسوس کیا کہ سوائے جائداد کی قرقی کے خرچے کی ادئیگی کی کوئی صورت نہیں۔چنانچہ مرزا نظام الدین صاحب نے مرزا غلام احمد صاحب کو خط لکھ کر درخواست کی کہ انہیں یہ رقم معاف کر دی جائے۔مرزا غلام احمد صاحب نے اسی وقت آدمی بھیج کر اطلاع کروائی کہ انہوں نے خرچ معاف کر دیا ہے اور ساتھ ہی معذرت بھی کی کہ مرزا نظام الدین صاحب کو یہ تکلیف ان کی لاعلمی میں پہنچی۔ساتھ ہی خرچے کی ڈگری کے اجراء پر خفگی کا اظہار کیا اور ۲۱ راکتو بر۱۹۰۴ء کو تحریری طور پر عدالت کو مطلع کیا کہ میں مرزا نظام الدین صاحب کو مقدمہ دیوار کے خرچے کی رقم معاف کرتا ہوں۔اگر چہ عام حالات میں دنیا بھر کی عدالتوں میں چھوٹے بڑے ایسے مقدمے چلتے رہتے ہیں اور قانونی موشگافیوں اور اتفاقی واقعات سے لوگ مقدمات جیتتے اور ہارتے رہتے ہیں لیکن جن مذموم مقاصد اور اسلام اور قرآن کی توہین کے مکروہ عزائم کے خلاف یہ مقدمہ شروع کیا گیا تھا اور جس میں سارے ظاہر عوامل مرزا امام الدین، مرزا نظام الدین وغیرہ کے حق میں تھے اور جس طرح سارے دنیاوی حربوں سے ل: تذکرہ مئی ۱۸۸۸ ء - مجموعہ الہامات کشوف ورؤیا۔مرزا غلام احمد صفحہ ۱۵۵