مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 258 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 258

۲۵۸ حقیقت بیان کی گئی تو اس نے انڈیکس منگوا کر دیکھا اور بلا توقف مرزا امام الدین پر ڈگری مع خرچ کر دی۔زمین کے کاغذات قریباً تمیں سال پرانے تھے اور اس دوران مرزا غلام احمد صاحب کے والد مرزا غلام مرتضی صاحب اور بڑے بھائی مرزا غلام قادر صاحب دونوں فوت ہو چکے تھے اس لئے یہ حقیقت مرزا غلام احمد صاحب سے پوشیدہ تھی جو آخری دن اچا نک مثل کا انڈیکس دیکھنے سے ظاہر ہو گئی۔-۵ مرزا غلام احمد قادیانی کا چچازاد بھائیوں سے حسن سلوک: مقدمہ دیوار میں مرزا غلام احمد قادیانی کی خبر ۱۲ اگست ۱۹۰۱ء کو شام ۴ بجے قادیان پہنچی تو وہی مزدور جو اس سے پہلے دیوار کی تعمیر کر رہا تھا اسی نے دیوار کو ڈھا دیا اگر چہ عدالتی فیصلے میں مقدمہ خرچ بھی مرزا امام الدین صاحب پر ڈالا گیا تھا لیکن مرزا غلام احمد صاحب کی مزید کسی کاروائی کی طرف توجہ نہ تھی۔۱۹۰۴ء میں مرزا غلام احمد صاحب ایک اور سلسلہ میں گورداسپور میں مقیم تھے کہ آپ کے وکیل نے آپ کو اطلاع اور مشورے کے بغیر پرانے مقدے کے خرچے کی ڈگری کا عدالت میں اجراء کر وا دیا۔سرکاری آدمی مرزا غلام احمد صاحب کی عدم موجودگی کے دوران قادیان آیا اور خرچے کی رقم ایک سو چوالیس روپے پانچ آنے اور سات پائی کا تقاضا کیا۔اس دوران مرزا امام الدین صاحب تو فوت ہو چکے تھے ان کے بھائی مرزا نظام الدین صاحب زندہ تھے۔مسلسل غموں اور مصائب کے باعث ان کی حالت اس قدرا بتر تھی کہ وہ مطلوبہ خرچے کی رقم بھی ادا کرنے کے قابل نہ تھے۔مرزا غلام احمد صاحب نے چچا زاد بھائیوں کی خدا دشمنی ، رسول دشمنی اور قرآن دشمنی میں انتہا درجے کی بے باکی