مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 252 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 252

۲۵۲ بھی ہوئی کہ مختلف ضروریات کے لئے مسجد تک جو پانی پہنچایا جاتا تھا اس میں بھی رکاوٹ پڑ گئی کیونکہ سقے کے لئے بے حد طویل فاصلہ طے کر کے مسجد تک پہنچنا ممکن نہ تھا اور نہ ہی خاص طور پر بوڑھے ضعیف نمازیوں کے لئے نماز فجر اور عشاء کے وقت اندھیرے میں مسجد پہنچنا ممکن رہا۔مرزا غلام احمد صاحب نے ان ساری تکالیف کا احساس کر کے چند خدام کو مرزا امام الدین صاحب کے پاس بھجوایا کہ اسے نرمی سے سمجھائیں کہ راستہ بند نہ کریں اس سے میرے مہمانوں کو بہت تکلیف ہوگی اور یہ پیشکش بھی کی کہ میری کوئی اور جگہ دیکھ کر بے شک قبضہ کر لیں لیکن مرزا امام الدین صاحب یہ سنتے ہی آگ بگولا ہو گئے اور کہنے لگے کہ وہ (مرزا غلام احمد صاحب۔ناقل ) خود کیوں نہیں آیا اور میں تم لوگوں کو کیا جانتا ہوں۔پھر طنزاً کہا کہ جب سے وحی آنی شروع ہوئی ہے معلوم نہیں اسے کیا ہو گیا ہے۔۲ - مرزا غلام احمد صاحب کا چچازاد بھائیوں کے خلاف مقدمہ: جب صورت حال کی بہتری کی کوئی امید نہ رہی تو مرزا غلام احمد صاحب نے اپنے دوستوں کے مشورے سے طے کیا کہ ڈپٹی کمشنر ضلع گورداسپور کے پاس اپنی مشکلات بیان کر کے اُن کے ازالے کی کوشش ک جائے۔چناچہ اتفاقاً انہی دنوں ڈپٹی کمشنر ضلع اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس کا دورہ ہر چووال میں تھا جو قادیان کے قریب ایک گاؤں ہے۔مرزا غلام احمد صاحب نے حصول انصاف کے لئے پچاس کے قریب معززین کا ایک وفد حافظ حاجی فضل دین صاحب بھیروی کی قیادت میں ہر چواوال : مرزا غلام احمد قادیانی ۱۹۰۸ ء - حقیقۃ الوحی صفحہ ۲۶۷