مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 244 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 244

۲۴۴ خیال ہے کہ پنڈت لیکھرام ابتدا میں اس قدر زبان دراز نہ تھا مگر قادیان کے بعض شریر الطبع لوگوں نے اسے اس قدر خراب کر دیا کہ وہ بالآ خر مورد عذاب الہی ہوا۔اے 111- چچازاد بھائیوں کے مستقبل کے متعلق مرزا غلام احمد صاحب قادیانی کی پیشگوئی: انہی حالات میں مرزا غلام احمد صاحب قادیانی نے ۲۰ فروری ۱۸۸۶ء کو ہوشیار پور ( بھارت) سے اپنا طویل الہام شائع کیا جو پسر موعود سے متعلق تھا۔اس الہام میں کچھ حصہ آپ کے چچا زاد بھائیوں کے متعلق بھی تھا۔متعلقہ الفاظ یہ تھے کہ اور ہر ایک شاخ تیرے جدی بھائیوں کی کائی جائے گی اور جلد لا ولد رہ کر ختم ہو جائے گی اگر وہ تو بہ نہ کریں گے تو خدا اُن پر بلا پر بلا نازل کرے گا یہاں تک کہ وہ نابود ہو جائیں گے۔اُن کے گھر بیواؤں سے بھر جائیں گے اور اُن کی دیواروں پر غضب نازل ہوگا لیکن اگر وہ رجوع کریں گے تو خدا رحم کے ساتھ رجوع کرے گا۔“ ہے پسر موعود کی پیشگوئی کے حصوں کے جواب میں پنڈت لیکھرام نے بھی اپنے کچھ الہامات شائع کئے تھے اُن کا تذکرہ اور تجزیہ کسی قدر تفصیل کے ساتھ باب پنجم میں آچکا ہے جہاں تک پیشگوئی کے اُن الفاظ کا تعلق ہے جو آپ کے چچا زاد بھائیوں سے متعلق ہیں مئی ۱۸۸۸ء میں مرزا امام الدین ، مرزا نظام الدین اور اُن کے کچھ : مرزا غلام احمد قادیانی ۱۹۰۸ ء- حقیقۃ الوحی - صفحہ ۲۸۸ : مرزا غلام احمد قادیانی اشتہار ۲۰ فروری ۱۸۸۶ء ( مجموعہ اشتہارات۔جلد اوّل صفحات ۱۰۰ تا ۱۰۳)