مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 243
۲۴۳ ایک پیغمبر دوسرے پیغمبر کو جھٹلاتا اور منسوخ کرتا ہے۔اگر عینی صاحب کو سچا مائیں تو محمد صاحب کی غلطی معلوم ہوتی ہے اور اگر محمد صاحب کو راستی پر سمجھیں تو عیسی صاحب کا اعتبار جاتا ہے۔چچازاد بھائیوں کو مرزا غلام احمد صاحب سے عداوت : مرزا غلام احمد صاحب قادیانی کے دونوں چچا زاد بھائی مرزا امام الدین اور مرزا نظام الدین صاحب آپ کے پرانے دشمن تھے اس لئے اگر کوئی موقع اپنی دشمنی نکالنے کا میسر آتا تھا تو اسے خالی نہیں جانے دیتے تھے۔مارچ ۱۸۸۵ء میں جب مرزا غلام احمد صاحب قادیانی نے اپنے مجدد ہونے کا دعوی کیا تو مرزا امام الدین صاحب نے آپ کے خلاف قانونی ہند پر لیں اور چشمہ نور امرتسر سے نہایت گندے اشتہارات شائع کئے اور جب مرزا غلام احمد صاحب اور پنڈت لیکھرام پشاوری کے درمیان بحث مباحثہ ابتدائی مراحل میں تھا تو مرزا امام الدین صاحب اُسے جا کر خود قادیان لائے۔اُس کی ہر طرح سے مدد کی تا کہ اسلام اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو نیچا دکھایا جا سکے یہاں تک کہ مرزا امام الدین صاحب اپنے کچھ ہم مشرب ساتھیوں کے ساتھ خود بھی قادیان کے آریہ سماج میں شامل ہو گئے۔مرزا امام الدین صاحب کی حمایت کی وجہ سے پنڈت لیکھر ام ۱۹ نومبر ۱۸۸۵ء سے لے کر قریباً ۲ ماہ تک قادیان میں رہا اور اسلام اور مرزا غلام احمد صاحب پر اہانت آمیز حملے کرتا رہا مرزا غلام احمد صاحب کا : مرزا امام الدین-گل شگفت۔مطبوعہ چشمہ نور صفحه ۱۷