مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 238 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 238

۲۳۸ ہوا جس کی متعدد امریکی اخبارات نے بڑی فراخ دلی سے تسلیم کیا۔ان میں سے نمونناً کچھ تبصرے درج ذیل ہیں۔(الف) اخبار ٹروتھ سیکر (Truth Seeker) نے اپنے ۱۵ جون ۱۹۰۷ء کے اداریے کا عنوان ”مرسلین کی جنگ“ رکھا اور لکھا کہ (ترجمہ) ڈوئی محمد کو مفتریوں کا بادشاہ سمجھتا تھا۔اس نے نہ صرف یہ پیشگوئی کی کہ اسلام میحون کے ذریعے تباہ کر دیا جائے گا بلکہ وہ ہر روز یہ دُعا بھی کرتا تھا کہ ہلال (اسلامی نشان ) جلد نابود ہو جائے۔جب اس کی خبر ہندوستانی مسیح ( مرزا غلام احمد - ناقل ) کو پہنچی تو اس نے اس ایلیا ثانی کو للکارا کہ وہ مقابلہ کو نکلے اور دُعا کریں کہ جو ہم میں سے جھوٹا ہے وہ سچے کی زندگی میں مرجائے۔قادیانی صاحب نے پیشگوئی کی کہ اگر ڈوئی نے اس چیلنج کو قبول کر لیا تو وہ میری آنکھوں کے سامنے بڑے دُکھ اور ذلت کے ساتھ اس دنیا سے کوچ کر جائے گا اور اگر اس نے چیلنج کو قبول نہ کیا تو تب اس کا انجام کچھ تو قف اختیار کر جائے گا موت اس کو پھر بھی جلد پالے گی اور اس کے صحون پر بھی تباہی آئے گی۔یہ ایک عظیم الشان پیشگوئی تھی کہ میحون تباہ ہو جائے گا اور ڈوئی ،احمد کی زندگی میں مرجائے گا مسیح موعود کے لئے یہ ایک خطرے کا قدم تھا کہ وہ لمبی زندگی کے امتحان میں اس ایلیاہ ثانی کو بلائیں کیونکہ چیلنج کرنے والا ہر دو میں سے کم و بیش پندرہ سال زیادہ عمر رسیدہ تھا اور ایک ایسے ملک میں جو پلیگ اور مذہبی دیوانوں کا گھر ہو، حالات اس کے مخالف تھے مگر آخر کار وہ