مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 230 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 230

۲۳۰ کی طرف سے ڈاکٹر ڈوئی کے لئے ایک سزا ہی تھی۔اے IV- ڈاکٹر ڈوئی کی بین الاقوامی دورے میں ناکامیاں: اگر چہ اکتوبر ۱۹۰۳ء میں میڈیسن اسکوئر گارڈن میں پیش آنے والی ہزیمت نے ڈاکٹر ڈوئی کو اندر سے ہلا کر رکھ دیا تھا لیکن اس کی تنظیم کچھ زیادہ منتشر نہیں ہوئی تھی اور وہ بظاہر پر اعتما دطور پر یکم جنوری ۱۹۰۴ء کو اپنے بین البراعظمی دورے پر روانہ ہو گیا تا کہ وہ بے مثال کامیابی جوا سے امریکہ میں حاصل ہو چکی تھی اُسی طرح کی کامیابی وہ یورپ اور آسٹریلیا میں بھی حاصل کرے۔اس بحری سفر کا انتظام اس کے کارندے کئی ماہ سے کر رہے تھے۔ڈاکٹر ڈوئی سان فرانسسکو سے ہونو لولو اور نیوی لینڈ ہوتا ہوا آسٹریلیا پہنچا جہاں اس کا سب سے پہلا قیام میلبورن میں تھا۔ڈاکٹر ڈوئی ایک دفعہ پہلے بھی بد دل ہو کر آسٹریلیا سے جا چکا تھا اب بھی امریکہ میں اس کے احوال کی خبریں آسٹریلیا پہنچ چکی تھیں چنانچہ میلبورن کا کوئی ہوٹل ڈاکٹر ڈوئی اور اس کی پارٹی کو اپنے ہاں ٹھہرانے کے لئے تیار نہ ہوا۔میلبورن میں وہ دو ہفتوں تک جلسہ کرتا رہا مگر اسے کوئی کامیابی نہ ہوئی۔یہیں پر ڈاکٹر ڈوئی اور اس کے اخبار لیوز آف ہیلنگ کے مدیر کے درمیان اختلافات پیدا ہوئے اور اخبار کا مدیر ڈاکٹر ڈوئی کی پارٹی کو چھوڑ کر ا کیلا ہی یورپ چلا گیا۔ڈاکٹر صاحب میلبورن سے ایڈی لیڈ پہنچے یہاں پر ڈاکٹر ڈوئی نے انگلستان کے بادشاہ ایڈورڈ کے خلاف سخت زبان استعمال کرتے ہوئے یہاں تک کہہ دیا کہ ہر کوئی جانتا ہے کہ اس کا کوئی مذہب نہیں ( ترجمہ ) ہے اس سے آسٹریلین ل : خلیل احمد ناصر ۱۹۵۴- عبرتناک انجام صفحات ۵۸ تا ۶۱ آرتھر نیو کومب Dowie, Anointed of The Lord صفحه ۳۰۸