مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 225
۲۲۵ کا انجام کس قدر حسرت ناک اور درد انگیز تھا اور وہ کس طرح ذلیل اور رسوا ہو کر آخر بے یارو مددگار مرا اور وہ جو ایک وقت میں بے مثال جسمانی اور فکری قوتوں کا مالک تھا۔کس طرح دیکھتے ہی دیکھتے خس و خاشاک کی طرح ختم ہو گیا اور کس طرح اُس کا بسایا ہوا شہر میحون آفتوں سے دو چار ہوا ہم اسے قارئین کے سامنے اختصار سے بیان کریں گے۔ے۔ڈاکٹر ڈوٹی کا انجام : 1- بدبختیوں کی ابتدا: بظاہر دنیا داروں کے لئے اس کی وجوہ تلاش کرنا مشکل نظر آتا ہے کہ ڈاکٹر ڈوئی جیسے اعلیٰ منتظم، ہر ایک کا دل موہ لینے والے، بے مثال مفکر اور جادو ء بیاں مقرر کو مرزا غلام احمد قادیانی کا چیلنج ملتے ہی کیا ہوا کہ اُس کی ہر تد بیر الٹی ہونی شروع ہوگئی ، ہر قدم پر لڑ کھڑاہٹ سے دو چار ہونے لگا۔اس کی ابتدا اس طرح ہوئی کہ جنوری ۱۹۰۳ء میں ڈاکٹر ڈوئی نے اپنے اخبار لیوز آف ہیلنگ میں یہ پروگرام شائع کیا کہ وہ اُسی سال اکتوبر میں دو ہفتے تک نیو یارک کی سب سے بڑی اور مہنگی جلسہ گاہ میڈلین اسکوئر گارڈن میں روزانہ روحانی تقاریر کرے گا جس میں اس کے ہزاروں مرید بھی شامل ہوں گے۔دس ماہ تک اخبارات میں اُس کے پروگرام کی تشہیر ہوتی رہی۔ڈاکٹر ڈوئی کی شہرت اور اہمیت کے پیش نظر ایک ریلوے کمپنی نے صیحون سے نیو یارک تک کے ۹۰۰ میل کے فاصلے کے لئے ۱۵ ڈالر رعایتی ٹکٹ کا اعلان کر دیا۔اکتوبر میں ایک دن میں آٹھ ٹرینیں میچونی لشکر کو لے کر نیو یارک پہنچیں۔نیو یارک کے اخبارات نے آنے والے مہمانوں کی بہت آؤ بھگت کی اور ان کے پروگرام تفصیل سے شائع کئے۔