مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 135 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 135

۱۳۵ منیر اور استفتاء شائع کئے جن میں ہندوستان کے سرکردہ ہندوؤں ،عیسائیوں ،سکھوں اور مسلمانوں کو نام بنام بھجوا کر ان سے پنڈت لیکھرام کے بارے میں اپنی پیشگوئی پوری ہونے یا پوری نہ ہونے کے بارے میں تصدیق طلب کی۔تقریباً چار ہزار معزز حضرات نے تصدیق کی کہ یہ پیشگوئی نہایت صفائی سے پوری ہوگئی۔ان میں ۲۷۹ معززین کے نام مرزا صاحب نے اپنی تصنیف تریاق القلوب (مصنفہ ۱۸۹۹ء) میں درج کر دئیے۔اسلام اور آریہ مذہب اور پیشگوئی پنڈت لیکھرام کی ہلاکت پر تبصرہ: مرزا غلام احمد صاحب نے ۲۲ / مارچ ۱۸۹۷ء کو اپنے ایک اشتہار میں پنڈت لیکھرام کے قتل پر اپنے احساسات کا فیصلہ کن اظہار ان الفاظ میں کیا کہ اسلام کے مذہب اور ہندوؤں کے مذہب کا خدا تعالیٰ کی درگاہ میں سترہ برس سے ایک مقدمہ دائر تھا سو آخر ۶ / مارچ ۱۸۹۷ء کے اجلاس میں اس اعلیٰ عدالت نے مسلمانوں کے حق میں ایسی ڈگری دی جس کا نہ کوئی اپیل نہ مرافع۔۔۔اب یہ واقعہ دنیا کو بھی نہیں بھولے گا آریہ صاحبان کو چاہئے کہ اب گورنمنٹ کو ناحق تکلیف نہ دیں مقدمہ صفائی سے فیصلہ پا چکا۔۔۔اگر چاہیں تو قبول کریں کہ مھد ھ ہونے کا طریق صرف اسلام ہے جس میں داخل ہو کر انسان قادر خدا کے ساتھ باتیں کرنے لگتا ہے۔زندہ خدا کا مزہ اسی دن آتا ہے اور اسی دن اس کا پتہ لگتا ہے جب انسان لا الہ الا للہ محمد رسول اللہ کا قائل ہوتا ہے اس خدا