مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 123
۱۲۳ زندہ رہے گی؟ ہمارا الہام تو تین سال کے اندر اندر آپ سب کا خاتمہ بتلاتا ہے۔وو 66 ” ہمارا الہام یہ کہتا ہے کہ لڑکا کیا تین سال کے اندر اندر آپ کا خاتمہ ہو جائے گا اور آپ کی ذریت سے کوئی باقی نہ رہے گا۔“ ہے مرزا صاحب کی طرف سے پنڈت لیکھرام کی قہر الہی سے چھ سال کے اندراندر موت کی خبر سے گھبرانے کی بجائے پنڈت صاحب میں پہلے سے بھی زیادہ بیبا کی پیدا ہوگئی تھی۔بجائے اس کے کہ وہ اپنی زبان و قلم کو لگام دیتا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف دشنام طرازی سے احتراز کرتا وہ آریہ اعتقادات پر پختہ یقین کے ساتھ اسلام کے خلاف مرزا صاحب کے مقابلے کے لئے تیار ہو گیا اور بڑی دھوم دھام اور تکبر کے ساتھ پہلے سے بھی زیادہ تلخ کلامی شروع کر دی۔مرزا صاحب کی طرف سے ۱۸۸۶ ء والی پسر موعود کی پیشگوئی اور ۱۸۹۳ء والی چھ سال کے اندر عذاب الہی سے پنڈت لیکھرام کی موت کی پیشگوئی اور اس کے جواب میں پنڈت لیکھرام کی طرف سے مرزا صاحب کے ہاں ابد تک بیٹا نہ ہونے اور مرزا صاحب کی ذریت کے تین سال کے اندر اندر خاتمے کی پیشگوئیاں ۱۸۹۳ء سے ۱۸۹۷ء تک ہندوستان کے طول و عرض میں مختلف اخبارات، رسائل اور اشتہاروں کے ذریعے مسلسل مشتہر ہوتی رہیں اور شہرت پاتی رہیں۔اسلام اور آریہ سماج کے درمیان ایک طرح کی جنگ کا طبل بج چکا تھا اور لوگ آریہ اور مسلمان سبھی شدید بے چینی سے نتائج لے ، ۲: پنڈت لیکھرام صاحب ۱۸۸۶ء- کلیات آریہ مسافرصفحات ۴۹۹-۵۰۱