مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 119 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 119

۱۱۹ یہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ہے اور میں خوب جانتا ہوں کہ اُسی کی طرف سے ہے تو ضرور ہیبت ناک نشان کے ساتھ اس کا وقوعہ ہوگا اور دلوں کو ہلا دے گا اور اگر اُس کی طرف سے نہیں تو پھر میری ذلت ظاہر ہوگی اور اگر میں اُس وقت رکیک تاویلیں کروں گا تو یہ اور بھی ذلت کا موجب ہوگا۔چوتھا الہام (کشف ): پنڈت لیکھرام صاحب کے بارے میں چوتھا الہام مرزا صاحب نے اپنی کتاب برکات الدعامیں اِن الفاظ میں شائع کیا کہ آج جو ۲ اپریل ۱۸۹۳ء مطابق ۱۴ / ماہ رمضان ۱۳۱۰ھ ہے صبح کے وقت تھوڑی سی غنودگی کی حالت میں میں نے دیکھا کہ میں ایک وسیع مکان میں بیٹھا ہوا ہوں اور چند دوست بھی میرے پاس موجود ہیں۔اتنے میں ایک شخص قوی ہیکل مہیب شکل گویا اس کے چہرے پر خون ٹپکتا ہے میرے سامنے آ کر کھڑا ہو گیا۔میں نے نظر اُٹھا کر دیکھا تو مجھے معلوم ہوا کہ وہ ایک نئی خلقت اور شمائل کا شخص ہے۔گویا انسان نہیں ملائک شداد غلاظ میں سے ہے اور اس کی ہیبت دلوں پر طاری تھی اور میں اُس کو دیکھتا ہی تھا کہ اس نے مجھ سے پوچھا کہ لیکھر ام کہاں ہے تب میں نے اس وقت سمجھا کہ یہ شخص لیکھرام۔۔۔کی سزا دہی کے ا : مرزا غلام احمد قادیانی ۱۸۹۳ء- برکات الد عاصفحات ۳ ۴ طبع اوّل