مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 106 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 106

1+7 عہدے سے استعفیٰ دے کر پنڈت صاحب آریہ سماج پشاور کے صدر بن گئے۔ابتداء میں مرزا صاحب نے پنڈت لیکھرام صاحب کو نظر انداز کیا۔آپ کا اصرار تھا کہ ”ہمارا مقابلہ عوام الناس سے نہیں بلکہ ہر قوم کے چیدہ اور منتخب اور صاحب عزت لوگوں سے ہے۔تم کسی قوم کے مقتدا اور پیشوا نہیں کہ جن کا ہدایت پانا ایک گروہ کثیر پر مؤثر ہو سکتا ہو۔“ سے پنڈت صاحب کے مسلسل اصرار پر مرزا صاحب نے اس روحانی مقابلے کو اس شرط کے ساتھ مشروط کر دیا کہ پنڈت لیکھرام صاحب آریہ سماج قادیان، لاہور ، پشاور ، امرتسر اور لدھیانہ کی حلفی تصدیق پیش کرے کہ وہ پنڈت صاحب کو اپنا مقتدا اور پیشوا تسلیم کرتے ہیں۔لیکن وہ ایسی کوئی تصدیق پیش نہ کر سکا۔لیکن اپنے قادیان میں قیام کے دوران مرزا صاحب سے مسلسل خط و کتابت کے ذریعے بحث و تکرار کرتارہا اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور قرآن کا مذاق اڑاتا رہا یہاں تک کہ وہ ا ار دسمبر ۱۸۸۵ء کو قادیان سے روانہ ہو گیا اور جاتے وقت مرزا صاحب کو ایک خط میں لکھا کہ اچھا آسمانی نشان تو دکھاویں۔اگر بحث نہیں کرنا چاہتے تو رب العرش خیر الماکرین سے میری نسبت کوئی نشان تو مانگیں تا فیصلہ ہو سے پنڈت لیکھرام ۱۸۸۵ء- کلیات آریہ مسافر صفحه ۴۱ پنڈت لیکھرام ۱۸۸۵ء- کلیات آریہ مسافر صفحہ ۴۰۸ : پنڈت لیکھرام ۱۸۸۵ء- بحوالہ استفتاء صفحہ ۷