مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 13 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 13

۱۳ IV- قادیان واپسی : بالآ خر سیالکوٹ میں چند سال قیام کے بعد مرزا صاحب نے والد صاحب کے حکم پر ملازمت چھوڑ دی اور ۱۸۶۸ء میں قادیان آگئے۔سیالکوٹ کی ملازمت سے استعفیٰ اور قادیان وا پسی مرزا صاحب کے لئے گویا قید سے رہائی تھی۔قادیان پہنچنے پر معلوم ہوا کہ آپ کی والدہ ماجدہ سیدہ چراغ بی بی صاحبہ جو اپنے بیٹے کی نیکی، تقوی شعاری ، پاکیزگی اور سعادت مندی پر سو جان سے قربان تھیں وہ فوت ہو گئی ہیں۔ان کی وفات کا مرزا صاحب کو بے حد صدمہ ہوا۔گو آپ خدا کی رضا پر راضی تھے لیکن جب بھی مرزا صاحب کی زبان پر آپ کی والدہ صاحبہ کا ذکر آتا آپ چشم پر آب ہو جاتے۔قادیان واپسی کے بعد آپ کے والد مرزا غلام مرتضی صاحب نے آپ کو پھر سے زمین جائیداد کے معاملات میں لگانے کی کوشش کی۔ریاست کپورتھلہ سے سررشتہ تعلیم کی افسری بھی پیش کی گئی لیکن آپ دنیاوی الجھنوں کے لئے تیار نہ ہوئے یہاں تک کہ آپ نے اپنے والد صاحب کو فاری زبان میں ایک خط لکھ کر اپنے دل کی کیفیت بیان کی۔اس خط کے کچھ حصوں کا ترجمہ درج ذیل ہے: وو مخدومی حضرت والد صاحب سلامت۔غلامانہ مراسم اور فدویانہ آداب کی بجا آوری کے بعد آپ کی خدمت میں یہ عرض کرتا ہوں کہ ان دنوں یہ امر مشاہدہ میں آ رہا ہے اور ہر روز یہ بات دیکھی جارہی ہے کہ تمام ممالک اور قطعات زمین میں ہر سال اس قسم کی وباء پھوٹ پڑتی ہے جو دوستوں کو دوستوں سے اور رشتہ داروں کو رشتہ داروں