مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 304
۳۰۴ اپنے ساتھیوں میں یہ کہنا شروع کر دیا کہ مرزا صاحب کے الہامات محض جھوٹ ہیں اور منشی صاحب خود اپنے الہامات مرزا صاحب کے بارے میں شائع نہیں کرتے کہ کہیں مرزا صاحب اُن کے خلاف انگریزی عدالت میں مقدمہ نہ دائر کر دیں۔جب مرزا صاحب کو منشی صاحب کے اس خوف کا علم ہوا تو آپ نے انہیں یقین دلایا کہ وہ ان کے بارے میں الہامات ضرور شائع کرائیں مرزا صاحب کوئی مقدمہ دائر نہیں کریں گے۔مرزا غلام احمد صاحب نے منشی صاحب کے نام اپنے خط میں لکھا کہ چونکہ مجھے آسمانی فیصلہ مطلوب ہے یعنی یہ مدعا ہے کہ تالوگ ایسے شخص کو شناخت کر کے جس کا وجود حقیقت میں اُن کے لئے مفید ہے راہ راست پر مقیم ہو جائیں اور تا لوگ ایسے شخص کو شناخت کر لیں جو در حقیقت خدا تعالیٰ کی طرف سے امام ہے اور ابھی تک یہ کس کو معلوم ہے کہ وہ کون ہے۔صرف خدا کو معلوم ہے یا ان کو جن کو خدا تعالیٰ کی طرف سے بصیرت دی گئی ہے۔اس لئے یہ انتظام کیا گیا ہے (یعنی یہ کہ بابو صاحب اپنے وہ تمام الہامات جو میری تکذیب کے متعلق ہیں۔شائع کر دیں) پس اگر منشی صاحب کے الہامات درحقیقت خدا تعالیٰ کی طرف سے ہیں تو وہ الہام جو میری نسبت اُن کو ہوئے ہیں اپنی سچائی کا کوئی کرشمہ ظاہر کریں گے (یعنی ضرور ان کے بعد میرے پر کوئی تباہی اور ہلاکت آئے گی ) اور اس طرح پر یہ خلقت جو واجب الرحم ہے مُسرف کذاب سے نجات پالے گی (یعنی جب کہ بابو صاحب مجھ کو کذاب خیال کرتے ہیں کہ گویا میں نے دعویٰ مسیح موعود کر کے خدا پر افترا کیا ہے