مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 136
۱۳۶ کے سوا باقی سب بے ہودہ قصے ہیں کہ لوگوں کی غلطیوں سے قوموں میں رواج پاگئے ہیں۔۔۔۔اسلام کا سچا اور قادر خدا ہمیشہ اپنے زندہ نشانات دکھاتا ہے۔“ ۱۷- قادیان کے آریہ حضرات اور مرزا غلام احمد صاحب قادیانی قادیان (ضلع گورداسپور۔بھارت) میں مسلمانوں ،سکھوں اور عیسائیوں کے علاوہ اچھی خاصی تعداد میں آریہ ہندو بھی آباد تھے ان میں سے کچھ مثلاً لالہ شرمیت اور ملا وامل صاحب کے مرزا غلام احمد صاحب کے ساتھ مدتوں سے ذاتی تعلقات تھے اور وہ مرزا صاحب کی شرافت ، نیک نفسی، پرہیز گاری اور متعدد پیشگوئیوں کے پورا ہونے کے عینی گواہ تھے لیکن پھر بھی وہ ہندوستان کے باقی آریوں کی طرح مرزا صاحب کی مخالفت میں پیش پیش تھے۔خاص طور پر پنڈت لیکھرام کی موت کے بعد ان کا رویہ انتہائی معاندانہ ہو گیا تھا اور وہ نگی گالیوں اور دھمکیوں پر اُتر آئے تھے۔۶ - ۱۹۰۵ء میں قادیان کے آریوں نے ایک اخبار جاری کیا جس کا نام شجھ چنتک تھا۔اس اخبار کا بڑا مقصد مرزا صاحب کو بدنام کرنا۔اور ان کے مشن کو ناکام بنانا تھا۔سوم راج صاحب اس اخبار کے ایڈیٹر ، اچھر چند صاحب مینجر اور اس کا بھائی بھگت رام اس اخبار کا معاون کارکن مقرر ہوئے۔ل : مرزا غلام احمد قادیانی ۱۸۹۷ ء - اشتہار ۲۲ / مارچ ۱۸۹۷ء ( مجموعہ اشتہارات جلد۲۲ صفحات (۳۷۶-۳۷۵