مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 87 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 87

AL ہمارے رسالے میں مشتہر ہوا ہے لالہ صاحب نے اس کا جواب مطلق نہیں دیا۔“ پنڈت شیونرائن اگنی ہوتری صاحب نے تبصرے کے آخر میں لکھا کہ اگر لالہ صاحبان اپنے عقیدے سے تائب ہونے کے لئے تیار نہیں تو مرزا صاحب کی بیان کردہ وجوہ ابطال تناسخ کو ہی اصول مناظرہ اور منطق سے غلط ثابت کر دکھا ئیں ور نہ مفت کی بے سروپا اور بے ڈھنگی بکواس کا سلسلہ قائم رکھنا عقلمندوں کے نزدیک ایک حرکت لغو شمار کی جاتی ہے۔“ ہے جب سے مرزا غلام احمد صاحب اور آریہ سماج کے لیڈروں کے درمیان و یدک دھرم کے عقائد کی سچائی کے بارے میں پبلک مباحثات کا سلسلہ شروع ہوا تھا پنڈت شیو نرائن اگنی ہوتری صاحب کا یہ تبصرہ آریہ دھرم پر ایک تباہ کن ضرب تھی اور آریہ سماج کے خلاف مرزا صاحب کی چوتھی فتح تھی۔- سوامی دیانند کی آریہ عقائد میں ترمیم: اسلام اور آریہ سماج کے درمیان اس علمی مباحثے کو جاری ہوئے کئی ماہ گذر چکے تھے جس میں آریہ سماج کے لیڈروں کو مسلسل زک پہنچ رہی تھی۔مرزا غلام احمد صاحب نے چونکہ علمی مضامین کو اخبارات میں چھپوانے اور ان کے رڈ کے لئے انعامی چیلنجوں کا سلسلہ شروع کر رکھا تھا اس لئے آریہ سماجیوں کے لئے خاموش رہنا بھی ممکن نہ تھا۔ل : بحوالہ شیخ یعقوب علی عرفانی - حیات احمد صفحات ۲۲۱-۲۲۴ : بحوالہ شیخ یعقوب علی عرفانی - حیات احمد صفحات ۲۲۱-۲۲۴