معجزات القرآن — Page 3
”معجزات القرآن“ 3 معجزات القرآن“ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ ایک دفعہ حضور ( حضرت مسیح موعود۔ناقل ) علیہ السلام اپنے قدیمی مکان کے دروازہ کے آگے کوچہ میں جو جناب مرزا غلام قادر صاحب مرحوم کے گھر کو نکل جاتا ہے بیٹھے ہوئے تھے اور شیخ غلام مصطفیٰ و شیخ غلام محمد ( یہ نوجوان تھے ) جو بٹالہ کے رہنے والے تھے موجود تھے۔ان سے گفتگو کرتے ہوئے حضور علیہ السلام نے فرمایا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت تو قرآن کریم کے متن یعنی مفصل حصہ کی توضیح ہوئی ہے اور دوسرے حصہ مجمل یعنی مقطعات کی توضیح ہمارے زمانہ میں ہوگی۔“ ( یعنی حضرت مسیح موعود کے زمانہ میں ) (سیرۃ المہدی حصہ پنجم صفحہ 193 روایت نمبر 1294 تالیف لطیف حضرت قمر الا نبیاء صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے) قرآن پاک پر ہمیشہ تدبر کرو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔”ہماری جماعت کو چاہئے کہ قرآن کریم کے شغل اور تدبر میں جان و دل سے مصروف ہو جا ئیں۔اس وقت قرآن کا حربہ ہاتھ 66 میں لو تمہاری فتح ہے۔اس نور کے آگے کوئی ظلمت ٹھہر نہ سکے گی۔“ ( بحوالہ اخبارالحکم 17 اکتوبر 1900 صفحہ 5) حقیقی پاکیزگی کے ثمرات حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔جس پر خدا تعالیٰ نے یہ مہربانی نہ کی جو اپنے پاک کلام کا علم اس کو عطا کرتا اور اس کے حقائق سے اطلاع دیتا اور اس کے معارف پر مطلع فرماتا۔ایسے بدنصیب شخص پر دوسری مہربانی اور کیا ہو گی حالانکہ وہ آپ فرماتا ہے کہ میں جس کو حقیقی پاکیزگی بخشتا ہوں اس پر قرآنی علوم کے چشمے کھولتا ہوں۔اور نیز فرماتا ہے کہ جس کو چاہتا ہوں علم قرآن دیتا ہوں اور جس کو علم قرآن دیا گیا۔اس کو وہ چیز دی گئی جس کے ساتھ کوئی چیز برابر نہیں۔“ آئینہ کمالات اسلام۔روحانی خزائن جلد نمبر 5 صفحہ 363)