معجزات القرآن

by Other Authors

Page 81 of 126

معجزات القرآن — Page 81

”“ اے چودھویں کے چاند اے چودھویں کے چاند قسم تیرے نور کی 159 تمہید بن گیا ہے تو آج اک سرور کی ہے یاد تجھ سے مجھے آنحضور کی وہ چودھویں کا چاند کہ احمد ہے جس کا نام آئی اے چاند تو بھی شرق میں آکر ہوا تمام مشرق ہی اس کی سمت ہے اتمامِ نور کی اس چودھویں کے چاند سے اے چودھویں کے چاند نسبت تجھے ضرور ہے لیکن ہے دور کی جس چودھویں کی رات میں تجھ کو ملا کمال احمد وہ وہ چودھویں کی رات ہے اس کے ظہور کی ماہتاب محمد وه آفتاب لاکھوں تجلیاں ہیں جہاں کوہ طور کی روحانی روشنی ہو کہ جسمانی روشنی روشن ہیں روشنی سے فقط آنحضور کی اے عالم الغیوب تجھے کیا خبر نہیں جو کیفیت ہے میرے دل ناصبور کی “ کیا چیز ہیں خطائیں مری اے مرے خدا 160 رکھ لاج اپنے نام رحیم و غفور کی یا رب تو میری ساری خطاؤں کو بخش دے کر ڈور میل دل سے میرے ہر قصور کی جو کل کو آج دیکھ سکے وہ نگاہ دے دے منزلیں سمیٹ سنین و شہور کی دیوانگی عشق کی ہوں مستیاں عطا ہشیاریاں معاف ہوں عقل و شعور کی احمد کے عاشقوں میں ظفر کا بھی نام ہے اڑتی خبر سنی ہے زبانی طیور کی