معجزات القرآن

by Other Authors

Page 97 of 126

معجزات القرآن — Page 97

192 " “ 191 نے انہی ایام کو نوع انسانی کی تکمیل کیلئے آئینہ دار بنایا ہے اور بتایا ہے کہ نوع انسانی کی تکمیل کا ہر دن 50 ہزار سال کا ہوتا ہے اور چالیس دن کا ہر مرحلہ میں لاکھ سال کا ہوتا ہے اور اس طرح سات مراحل طے کرنے میں ایک کروڑ چالیس لاکھ سال صرف ہوتے ہیں۔یاد رہے کہ اس زمانے میں زمین و آسمان کی پیدائش کا زمانہ شامل نہیں ہے کیونکہ زمین و آسمان کی حیثیت ماں باپ کی سی ہے اور ماں باپ بچے سے پہلے موجود ہوتے ہیں اور ہمارا یہ قیاس ان مراحل پر مبنی ہے جو ایک جنین اپنی والدہ کے بطن میں طے کرتا ہے۔پس سائنسدانوں کو چاہئے کہ وہ اس لطیف اشارہ کی روشنی میں تخلیق کائنات کی مدت کو معلوم کرنے کی کوشش کریں اور دیکھیں کہ اب ہم کس دور سے گزر رہے ہیں۔ہمارے اس آدم کا دور قریباً سات ہزار سال ہے جس کے ختم ہونے میں قریباً 980 سال باقی ہیں اس کے بعد اگر قیامت گبری آگئی تو پھر ہمارا یہ دور نوع انسانی کی عمر کی آخری کڑی ثابت ہوگا اور اگر قیامت صغریٰ ظاہر ہوئی تو پھر اس کے بعد ایک انقلاب عظیم بپا ہوگا جس کی حقیقت کا علم صرف خدا تعالیٰ ہی کو ہے۔“