معجزات القرآن

by Other Authors

Page 62 of 126

معجزات القرآن — Page 62

" “ 121 بات قابل ذکر ہے کہ ہر حرف ص “ والی سورۃ سے ماقبل والی سورۃ میں الحمد للہ کے الفاظ ضرور آتے ہیں اور ہر حرف ”ص“ والی سورۃ ذکر ، ذکری یا اُذکر کے الفاظ سے شروع ہوتی ہے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو مخاطب کر کے بات کی جاتی ہے۔ہر سورۃ میں قصہ ابلیس و آدم ضرور آتا ہے۔یہ قصہ سورۃ مریم کی بجائے سورۃ طہ میں آیا ہے تا ظاہر ہو کہ یہ دونوں سورتیں ایک ہی سکہ کے دورخ ہیں جس کی ایک طرف ص اور مسیح اور دوسری طرف ”طا “ اور مہدی لکھا ہوا ہے۔بالآخر یہ امر خاص توجہ کے لائق ہے جب ہم یہ کہتے ہیں کہ فلاں سورت کا فلاں زمانے سے تعلق ہے تو اس کے یہ معنی نہیں ہوتے کہ ان کا باقی زمانوں سے کوئی تعلق نہیں۔ہماری مراد صرف یہ ہے کہ ان کو اپنے اپنے زمانے سے خصوصی لگاؤ ہے۔ہم نے اسلام کی دونشاتوں کے متعلق صرف دو باتیں بیان کی ہیں جن کی طرف عام طور پر توجہ نہیں جاتی ورنہ قرآن شریف اور حدیث شریف میں بہت سے حوالے موجود ہیں۔“ 122