معجزات القرآن

by Other Authors

Page 6 of 126

معجزات القرآن — Page 6

”معجزات القرآن“ 9 معجزات القرآن“ 10 عرض ناشر حضرت والد صاحب مرحوم کی تصنیف ”معجزات القرآن“ آپ کی زندگی میں شائع نہ ہو سکی۔اس کا پہلا ایڈیشن 2001ء میں میرے بڑے بھائی محترم مبارک احمد صاحب ظفر مرحوم کو شائع کرنے کی توفیق ملی۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ خود ان کی جزا بن جائے۔آمین۔اس کا دوسرا ایڈ یشن اللہ تعالیٰ کے فضل سے اب شائع کیا جارہا ہے۔الحمد للہ علی ذلک خاکسار اپنے والد محترم حضرت مولانا ظفر محمد صاحب ظفر کے کاغذات دیکھ رہا تھا تو اس میں سے ابا جان کا ایک خط محرہ یکم اگست 1978ء ملا جو 7 صفحات پر مشتمل ہے جو آپ نے اپنی کتاب ”معجزات القرآن کے بارہ میں حضرت خلیفہ اسیح الثالث کی خدمت میں تحریر کیا تھا۔اس خط کا ایک حصہ جو دراصل قرآنی علوم سے استفادہ کرتے ہوئے تحریر کیا گیا جو MTA کے قیام سے 16 سال قبل کا ہے خاکسار نے سوچا کہ اُسے بھی کتاب میں شامل کر دیا جائے اس خط کے صفحہ 5,4 پر لکھتے ہیں کہ ایک دن جب خاکسار حضور انور کی خدمت میں حاضر تھا تو لفظ کھد ھد کے لغوی معانی پیش کرنے کے بعد عرض کی کہ پندرھویں صدی میں جماعت احمدیہ کے پاس اپنا براڈ کاسٹنگ سٹیشن ہوگا کیونکہ لفظ محمد طد سورہ نمل میں آیا ہے اور اس سورۃ کا تعلق پندرھویں صدی سے ہے۔اس پر قدرے تامل کے بعد حضور نے فرمایا کہ ”آپ نے سب کچھ اپنے دل میں رکھا ہوا ہے۔“ 66 روزنامه الفضل 2 ستمبر 2004 صفحه 4) آخر پر لکھتے ہیں۔بالآخر عرض ہے کہ کتاب " معجزات القرآن“ کی مثال اس پہلی رات کے چاند کی سی ہے جو دھندلی فضا میں نمودار ہو جس کو تیز نگاہیں دیکھ لیتی ہیں مگر کمزور نگاہیں نہیں دیکھ سکتیں پھر وقت گزرنے پر سب نگاہیں دیکھ لیتی ہیں۔“ ایک دوسرے خط میں جو آپ نے 28 ستمبر 1966ء کو اپنے ایک قریبی عزیز کو تحریر کیا اس میں لکھتے ہیں کہ مجھ پر مقطعات اور ( سورۃ ) فاتحہ کے اعداد بفضل خدا اس طرح کھل گئے ہیں کہ دنیا کی عمر، اسلام کی دونوں نشاتوں کی مجموعی اور علیحدہ علیحدہ عمر سورۃ فاتحہ کے اعداد میں مل گئی ہے۔حتیٰ کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیدائش کا سال اور دیگر سابقہ امتوں کے زمانوں کی ابتداء و عمر بھی سورۃ فاتحہ میں موجود ہے۔اس کے علاوہ قرآن کریم کی سورتوں کی ایک زمانی ترتیب بھی سامنے آگئی ہے۔فالحمد لله خاکسار اپنے والد صاحب مرحوم کیلئے دُعا کی درخواست کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کی اس علمی کاوش کو قبول فرمائے اور آپ کو اپنے مقام قرب میں بلند درجات عطا کرے۔آمین۔نیز اپنے تینوں بھائیوں مکرم منصور احمد صاحب ظفر ، مکرم ناصر احمد صاحب ظفر مکرم مبارک احمد صاحب ظفر کیلئے بھی خصوصی دعا کی درخواست کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے اور اپنے پیاروں کے قرب میں جگہ عطا فرمائے آمین۔مزید برآں میں اپنے بھتیجے مکرم آصف احمد صاحب ظفر ابن برادرم محترم ناصر احمد صاحب ظفر کا شکر گزار ہوں دوسرے ایڈیشن کی تیاری کا سارا کام درحقیقت عزیزم کی مساعی ہی کا رہین منت ہے۔جنہوں نے کتاب ھذا کی اشاعت کا بیڑہ