معجزات القرآن — Page 12
”“ 24 21 یہ کتاب چونکہ گہرے اور بار یک مضامین پر مشتمل ہے۔نیز ایسے پہلو بھی رکھتی ہے جن میں مزید تحقیق اور اختلاف رائے کی گنجائش ہے۔لہذا اس کی اشاعت سے صرف علمی ذوق ورموز رکھنے والا محدود طبقہ ہی استفادہ کر سکے گا۔بریں بنا اگر اس کی اشاعت مقصود ہو تو سر دست محدود اشاعت بہتر رہے گی۔اس تجربہ کی روشنی میں آئندہ وسیع تر اشاعت کا انتظام کیا جاسکتا ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کو بیش از پیش خدمت دین کی توفیق بخشے اور علم وعرفان کی لازوال دولت عطا فرمائے۔آمین۔والسلام خاکسار مرزا طاہر احمد “ مکتوب نمبر 2 22 22 مکتوب حضرت چودھری سر محمد ظفر اللہ خان صاحب ( صحابی حضرت مسیح موعود و سابق وزیر خارجه پاکستان ، صدر مجلس اقوام متحدہ ،صدر عالمی عدالت انصاف) بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ لاہور چھاؤنی 26۔2۔76 خاکسار نے اس قیمتی مسودہ کا بغور مطالعہ کیا ہے اور اس سے استفادہ کیا ہے۔میں محترم مؤلف کی وسعت نظر اور ان کے فکر کی بلند پروازی کا معترف ہوں۔اللہ تعالیٰ انہیں جزائے خیر عطا کرے۔آمین والسلام خاکسار ظفر اللہ خان دیکھئے عکس خط صفحہ نمبر 240-239 دیکھئے عکس خط صفحہ نمبر 241