معجزات القرآن

by Other Authors

Page 105 of 126

معجزات القرآن — Page 105

”“ 207 “ 208 والوں کو لوٹیں گے اور اپنے غارت کرنے والوں کو غارت کریں گے خداوند خدا فرماتا ہے۔اس حوالے میں اسرائیل سے مراد نیک لوگ ہیں مسیح موعود کی جماعت کو بھی بنی اسرائیل قراردیا گیا ہے اور پھر جن ہتھیاروں کا ذکر کیا گیا ہے ضروری نہیں کہ وہی ہتھیار ہوں۔مراد آلات حرب ہیں خواہ وہ کسی قسم کے ہوں۔ان حوالہ جات کے بعد اب حدیث شریف اور قرآن کریم کے چند حوالہ جات ملاحظہ ہوں۔حدیث کی کتاب ترمذی شریف باب فتنہ دجال“ میں لکھا ہے: وَيَبْعَثُ اللَّهُ يَأْجُوجَ وَمَأْجُوجَ وَهُمْ كَمَا قَالَ اللَّهُ مِنْ كُلِّ حَدَبٍ يَنْسِلُونَ قَالَ فَيَمُرُّ أَولُهُمْ بِبُحَيْرَةِ الطَّبَرِيَّةِ فَيَشْرَبُ مَا فِيهَا ثُمَّ يَمْرُ بِهَا آخِرُهُمْ فَيَقُولُ لَقَدْ كَانَ بِهَذِهِ مَرَّةً مَاءٍ ثُمَّ يَسِيرُونَ حَتَّى يَنْتَهُوا إِلَى جَبَلِ بَيْتِ مَقْدِسِ فَيَقُولُونَ لَقَدْ قَتَلْنَا مَنْ فِي الْأَرْضِ فَهَلُمَّ فَلْنَقْتُلْ مَنْ فِي السَّمَاءِ فَيَرْمُونَ بِنُشَّابِهِمْ إِلَى السَّمَاءِ فَيَرُدُّ اللَّهُ عَلَيْهِمْ نُشَابَهُمْ مُحْمَرًا دَمًا وَيُحَاصَرُ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ وَأَصْحَابُهُ حَتَّى يَكُونَ رَأْسُ الثَّوْرِ يَوْمَئِذٍ خَيْرًا لِأَحَدِهِمْ مِنْ مِائَةِ دِينَارٍ لِأَحَدِكُمْ الْيَوْمَ قَالَ فَيَرْغَبُ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ إِلَى اللَّهِ وَأَصْحَابُهُ قَالَ فَيُرْسِلُ اللهُ إِلَيْهِمُ النَّغَفَ فِي رِقَابِهِمْ فَيُصْبِحُونَ فَرْسَى مَوْتَى كَمَوْتِ نَفْسٍ وَاحِدَةٍ قَالَ وَيَهْبِطُ عِيسَى وَأَصْحَابُهُ فَلَا يَجِدُ مَوْضِعَ شِبْرٍ إِلَّا وَقَدْ مَلَاتُهُ زَهَمَتُهُمْ وَنَتَنُهُمْ وَدِمَاؤُهُمْ قَالَ فَيَرْغَبُ عِيسَى إِلَى اللَّهِ وَأَصْحَابُهُ قَالَ فَيُرْسِلُ اللَّهُ عَلَيْهِمْ طَيْرًا كَأَعْنَاقِ الْبُخْتِ قَالَ فَتَحْمِلُهُمْ فَتَطْرَحُهُمْ بِالْمَهْبِلِ وَيَسْتَوْقِدُ الْمُسْلِمُونَ مِنْ قِسِيَهِمُ وَنُشَّابِهِمْ وَجِعَابِهِمْ سَبْعَ سِنِينَ (سنن الترمذی، کتاب الفتن عن رسول الله باب ما جاء فى فتنة الدجال) یعنی پھر اللہ تعالیٰ یا جوج ماجوج کو کھڑا کرے گا اور وہ لوگ اللہ تعالیٰ کے ارشاد وَهُمْ مِنْ كُلِّ حَدَبٍ يَنْسِلُونَ “ کے مصداق ہوں گے اور وہ اتنے زیادہ ہوں گے کہ اُن کا اگلا حصہ بحیرہ طبریہ کے پاس سے گزرے گا تو اُس کا سارا پانی پی جائے گا۔پھر اُن کا آخری حصہ جب اُسی جگہ سے گزرے گا تو وہ کہے گا کہ یہاں تو کبھی پانی ہوا کرتا تھا۔پھر وہ آگے بڑھیں گے اور بیت المقدس کے پہاڑ پر جا پہنچیں گے اور کہیں گے کہ ہم نے زمین کے لوگوں کو تو قتل کر دیا ہے آداب اُن کو قتل کریں جو آسمان میں ہیں۔پھر وہ آسمان کی طرف تیر چھوڑیں گے اور اللہ تعالیٰ ان کے تیروں کو خون آلودہ کر کے واپس بھیجے گا۔نیز عیسی بن مریم اور ان کے ساتھیوں کا محاصرہ کیا جائے گا یہاں تک کہ ایک راس بیل ان کیلئے اس سے کہیں بہتر ہو گا جتنے کہ آج تم میں سے کسی کو سو دینار پیارے ہوں۔پھر عیسی علیہ السلام اور اُن کے ساتھی اللہ تعالیٰ سے دعا کریں گے اور اللہ تعالیٰ یا جوج ماجوج کی گردنوں میں ایک کیڑا پیدا کر دے گا سو وہ سب صبح کو اس طرح مرے پڑے ہوں گے جیسے کہ کوئی ایک شخص مرجاتا ہے۔پھر عیسی علیہ السلام اُتریں گے (یعنی اُن پہاڑیوں سے جہاں انہوں نے پناہ پائی تھی) وہ کوئی جگہ ایسی نہ پائیں گے جو یا جوج ماجوج کی گندگی، بدبو اور خون سے خالی ہو۔اس پر ( حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام ) اور اُن کے ساتھی اللہ تعالیٰ سے دعا کریں گے۔تب اللہ تعالیٰ لمبی گردن والے اونٹ جیسے پرندے بھیجے گا اور وہ انہیں اٹھا کر غاروں میں پھینک