معجزات القرآن

by Other Authors

Page 13 of 126

معجزات القرآن — Page 13

”“ 23 “ 24 مکتوب نمبر 3 مکتوب حضرت شیخ محمد احمد مظہر صاحب ایڈووکیٹ امیر جماعت ہائے احمدیہ ضلع فیصل آباد بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ محترم مولوی ظفر محمد صاحب نے ایک بہت دقیق رسالہ تصنیف کیا ہے جس میں قرآنی علوم کو ابجد کے لحاظ سے نئے پیرائے میں بیان کیا ہے اور بہت سے نکات اس میں بیان کئے ہیں یہ رسالہ بہت بار یک مضامین پر مشتمل ہے اور اہل ذوق اس سے مستفیض ہو سکتے ہیں محترم مولوی صاحب نے بڑی محنت اور دقیقہ رسی سے کام لیا ہے اللہ تعالیٰ ان کے اس رسالے میں برکت دے اور اُسے اہل ذوق کیلئے روحانی سامان سے مستفیض ہونے کا موقع دے بعض جگہ قاری کو اختلاف ہوسکتا ہے لیکن بہت کم موقعوں پر ایسا ہو سکتا ہے۔ورنہ رسالہ مفید اور جدید تحقیق پر مبنی ہے۔30۔3۔77 والسلام خاکسار دستخط : محمد احمد مظهر ایڈووکیٹ لائل پور مکتوب نمبر 4 حضرت مرزا عبد الحق صاحب ایڈووکیٹ امیر جماعت ہائے احمد یہ صوبہ پنجاب وضلع سرگودھا کا تبصرہ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ خاکسار کو کتاب ” “ کا مسودہ دیکھنے کا موقع ملا ہے۔اس میں قرآن کریم کی تفسیر کی ایک بالکل نئی طرز اختیار کی گئی ہے۔حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے قرآن کریم کے حروف مقطعات کے معانی کی طرف جو اصولی اشارات فرمائے ہیں فاضل مصنف کتاب نے ان کی بنا پر ایک شاندار عمارت کھڑی کی ہے۔جو کئی پہلوؤں سے فکر انگیز اور حیران کن ہے اور قرآن کریم کی باطنی خوبیوں کو ظاہر کرتی ہے۔قرآن کریم کے الفاظ مبارک صرف ظاہری خوبیوں کے ہی حامل نہیں بلکہ باطنی معارف سے بھی پر ہیں۔جن کی طرف اس کے حروف کے اعداد رہنمائی کرتے ہیں۔یہ مضمون بہت دقیق ہے لیکن معین صورت میں ہے۔قرآن کریم کی بعض سورتوں کی ترتیب ان کا آپس میں ربط اور ان کا بعض زمانوں کے ساتھ خاص تعلق رکھنا ما شاء اللہ بہت خوبی سے بیان کیا گیا ہے۔اس طرح بعض سائنسی ایجادات کی بنیاد کا قرآن کریم میں پایا جانا اور مزید ایجادات کے لئے اس میں راستہ دکھانا اور قرآنی الفاظ کی گہرائی۔فاضل مصنف نے ان تمام باتوں کی نشاندہی کی ہے جو انشاء اللہ بہت مفید ثابت ہوگی۔7_5_76 والسلام، خاکسار مرزا عبد الحق دیکھئے عکس خط صفحہ نمبر 242 دیکھئے عکس خط صفحہ نمبر 243