مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے — Page 119
119 اصلاح کیلئے طریقہ قادریہ بھی جاری کیا۔آپ کی زندگی میں ہی لاکھوں انسان اس طریقہ سے فائدہ اٹھا کر ایمان کی حلاوت سے آشنا اور اسلامی زندگی اور اخلاق سے آراستہ ہوئے اور آپ کے بعد آپ کے مخلص خلفاء اور باعظمت اہل سلسلہ نے تمام ممالک اسلامیہ میں دعوت الی اللہ اور تجدید ایمان کا یہ سلسلہ جاری رکھا جن سے فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی بیان نہیں کر سکتا۔یمن، حضرموت اور ہندوستان میں پھر حضر می مشائخ کے ذریعہ جاوا اور سماٹرا میں اور دوسری طرف افریقہ کے براعظموں میں لاکھوں آدمیوں کی تکمیل ایمان اور لاکھوں غیر مسلموں کے قبول اسلام کا ذریعہ بنا۔رضی الله عنه وارضاه و جزاء عن الاسلام خير الجزاء۔29 چھٹی صدی کے آخر میں دوسرے مشہور اور عظیم الشان مجدد امام محمد بن عمر ابو عبد اللہ فخر الدین رازی قریشی ہیں۔آپ 543ھ میں پیدا ہوئے اور 606ھ میں وفات پائی۔بہت بڑے فلسفی اور متکلم تھے۔آپ حضرت عمر کی اولاد میں سے تھے۔آپ کی کتابیں اتنی سے زائد ہیں۔سب سے مشہور تفسیر کبیر ہے۔جس کا حضرت بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ نے بھی ذکر فرمایا ہے اور آپ کے بعض حوالوں کو بہت عمدہ کہہ کر بیان فرمایا۔۵۰ چھٹی صدی کے دوسرے مجددین میں مندرجہ ذیل ہیں۔علی بن محمد عز الدین ابن کثیر۔امام رافعی شافعی صاحب زبدۃ شرح شفاء یحیی بن جبش بن فیرک حضرت شہاب الدین سہروردی شہید امام طریقت یحیی بن اشرف بن حسن محی الدین ولی۔حافظ عبدالرحمن بن جوزی۔