مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے — Page 131
131 کے خلاف زبان طعن دراز کرنے والوں کو یہ حوالہ غور سے پڑھنے کی ضرورت ہے جو احمد یوں پر نئے کلمے کا بہتان لگاتے ہیں اور یہ کہ احمدی جب کلمہ پڑھتے ہیں تو محمد سے مراد ان کی مرزا غلام احمد قادیانی ہے۔جو سراسر بے بنیاد الزام ہے مگر اس حوالہ کے متعلق ان کا کیا خیال ہے جہاں واضح چشتی رسول اللہ لکھا ہوا ہے۔اس قسم کی مثالیں اور بزرگوں کی بھی ہیں لیکن یہاں ان کا موقع نہیں۔الغرض یہی وہ غریب اور فقیر انسان ہے جو آج ”سلطان الہند کے نام سے مشہور اور جس کی آرامگاہ لاکھوں عقیدت مندوں کا مرجع بنی ہوئی ہے۔آپ نے اپنی عمر کے پورے چوالیس سال ہندوستان میں پھر کر تبلیغ اسلام میں بسر کیے۔ان کا اوڑھنا اور بچھونا تبلیغ تھا۔سوتے جاگتے ، اٹھتے بیٹھتے، چلتے پھرتے سوائے تبلیغ کے کچھ اور کام نہ تھا۔در حقیقت آپ اور آپ جیسے دوسرے باخدا لوگوں ہی کی انتھک کوششوں کا نتیجہ ہے کہ ہندوستان میں مشرق سے لے کر مغرب تک اور شمال سے لے کر جنوب تک مسلمان پھیلے ہوئے ہیں۔بلاشبہ ہندوستان میں مسلمانوں کی جڑیں حضرت معین الدین چشتی نے خوب مضبوط کیں۔قیامت تک ہندوستان میں جو بھی مسلمان ہو گا اس کا ثواب خدا کے اس اولوالعزم جرنیل کے نامہ اعمال میں ضرور لکھا جائے گا۔سلطان الہند معین الدین اجمیری کا یہ حملہ ہندوستان کے ان ہزار ہا مسلح نو جوانوں اور بیسیوں زبر دست بادشاہوں کے حملوں سے بہت زیادہ کامیاب اور بہت زیادہ عظیم الشان تھا۔جنہوں نے بڑی بڑی فوجوں اور ساز وسامان کی موجودگی میں ہند وستان پر حملے کیے۔