مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے — Page 115
115 میری روح سیّد عبدالقار جیلانی کی روح سے مناسبت رکھتی ہے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا: - فطرتاً بعض طبائع کو بعض طبائع سے مناسبت ہوتی ہے۔اسی طرح میری روح اور سید عبدالقادر جیلانی کی روح کو خمیر فطرت سے باہم ایک مناسبت ہے جس پر کشوف صحیحہ صریحہ سے مجھ کو اطلاع ملی ہے۔۳۸ اندرونی تبلیغ اور اصلاح آپ کے عہد میں جیسا کہ ضرورت تھی کہ اپنے مسلمانوں کی پہلے اصلاح کی جائے اور مسلمان را مسلمان باز کردند‘ کا مظاہرہ کیا جائے۔چنانچہ سید عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ نے امراء، حاکموں اور ہر خواص و عام کو تقریر وتحریر اور اپنے عمل سے صحیح اسلام سے روشناس کرایا۔ابن نجار کہتے ہیں:۔انتهت اليه الرئاسة فى تربية المريدين و دعاء الخلق الى الله - 9 مریدوں کی تربیت اور مخلوق کو دعوت الی اللہ میں آپ پر ریاست ختم ہے۔آپ نے تدریس و افتاء، خانقاہی تربیت اور تصنیف و تالیف کے ساتھ عامۃ الناس کی اصلاح کیلئے تبلیغ وموعظت کا سلسلہ جاری کیا۔521ھ میں بغداد میں ابوالفتوح الاسفراینی نے خطبات کا سلسلہ جاری کیا جس میں ناز یبا روایات کی بھر مار ہوتی۔جس سے عوام میں بے چینی پیدا ہوئی۔چنانچہ آپ نے موقعہ کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے مواعظ کا سلسلہ جاری کیا تو لوگ ذوق وشوق سے شیخ کی مجالس میں آنے لگے۔اس طرح ان کا اضطراب تسلی میں تبدیل ہوتا گیا۔اور رجوع خلق کا یہ عالم تھا کہ مدرسہ میں توسیع کرنا پڑی۔ایسے لگتا تھا جیسے سارا بغداد ائڈ آتا ہو حتیٰ کہ جگہ کی کمی کے باعث یہ وعظ عیدگاہ میں ہونے لگا۔آپ کی تقریروں میں اسلام کی زبوں حالی کے خلاف جدو جہد اور دلی تڑپ کا اظہار ہے اور عوام الناس کے علاوہ چار سو علماء آپ کے وعظ میں اس لیے شریک ہوتے کہ آپ کے ارشادات قلمبند کریں۔اسی طرح تمام اراکین حکومت بھی آپ کے وعظ میں شریک ہوتے۔آپ کی تنقید حکومت پر بہت سخت ہوتی لیکن کسی کی مجال نہیں تھی جو آپ کے بیان میں ذرا گرفت کر سکے۔اکثر دس دس اور بیس بیس ہزار کا مجمع ہوتا۔ہے