مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے

by Other Authors

Page 356 of 401

مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے — Page 356

356 حرف آخر حضرت محمد مصطفی میں یہ سچائی کے اظہار کیلئے مسجد داعظم تھے۔ان کے چند غلاموں ( جو آپ کے رنگ میں اپنی اپنی بساط کے مطابق رنگین تھے کے تجدیدی کارناموں) کا ایک اجمالی جائزہ گزشتہ صفحات میں پیش کیا گیا ہے۔کس طرح انہوں نے ظلمات کفر کی تیرہ و تاریک وادیوں میں نور ایمان کے مصابیح فروزاں کیے جس سے کفر و بدعت کی تیرگی فرو ہوئی۔اس سے یہ بات پایہ ثبوت کو پہنچتی ہے کہ یقینا یہ جو خدا کے فرستادہ تھے اور خدا کی ہستی ، حضرت محمد ﷺ ، اسلام اور قرآن کی صداقت کے زندہ ثبوت تھے۔حضرت اصلح الموعود فرماتے ہیں:- اس میں کوئی شبہ نہیں کہ جس طرح رسول کریم ہے کے ذریعہ ایک زندہ خدا لوگوں کو نظر آیا۔۔۔ویسا ہی زندہ خدا حضرت حسن بصری، حضرت عمر بن عبد العزیز ، حضرت شہاب الدین سہروردی، حضرت معین الدین چشتی اور سید عبدالقادر جیلانی وغیرہ کے ذریعے بھی نظر آتا تھا۔یہ وہ لوگ تھے جنہوں نے اسلام کے زندگی بخش اثرات کو برابر قائم رکھا۔۲۸ خدا اُن کی روحوں پر بے شمار رحمتیں نازل کرے اور فردوس بریں میں جگہ دے۔آمین۔اور ہمیں ان سب کے نیک اقوال اور اعمال کا وارث بنائے اور آنحضرت مے کی پیروی کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کی محبت نصیب ہو۔آمین ثم آمین۔اللهم صل علی محمد و علی آل محمد۔