مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے

by Other Authors

Page 303 of 401

مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے — Page 303

303 حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس کا جواب نہایت لطیف پیرایہ میں دیا اور وہ اس طرح کہ جن آیات کو لوگ منسوخ قرار دیتے تھے ان میں ایسے ایسے معارف بیان فرمائے جن کو سن کر دشمن بھی حیران ہو گئے اور آپ کے بتائے ہوئے اصول کے مطابق ایک آیت بھی قرآن کریم کی ایسی نہیں جس کی ضرورت ثابت نہ کی جاسکے اور اب وہی غیر احمدی جو بعض آیات کو منسوخ کہتے تھے دشمنان اسلام کے سامنے انہی آیات کو پیش کر کے اسلام کی برتری ثابت کرتے ہیں۔مثلالـکـم ديـنـکـم ولــی دین (الکافرون :7) کی آیت جسے منسوخ کہا جاتا تھا اب اسی کو مخالفین کے سامنے پیش کیا جاتا ہے۔(3) تیسری غلطی قرآن کریم کے متعلق لوگوں کو یہ لگ رہی تھی کہ اکثر حصہ مسلمانوں کا یہ خیال کرتا تھا کہ اس کے معارف کا سلسلہ پچھلے زمانہ میں ختم ہو گیا ہے۔اس وہم کا ازالہ بھی آپ نے کیا اور اس کے خلاف بڑے زور سے آواز اٹھائی اور ثابت کیا کہ نہ صرف یہ کہ پچھلے زمانہ میں اس کے معارف ختم نہیں ہوئے بلکہ آج بھی ختم نہیں ہوئے اور آئندہ بھی ختم نہ ہوں گے۔حضرت مسیح موعود فرماتے ہیں:- جس طرح صحیفۂ فطرت کے عجائب وغرائب خواص کسی پہلے زمانہ تک ختم نہیں ہو چکے بلکہ جدید در جدید پیدا ہوتے جاتے ہیں۔یہی حال ان صحفِ مطہرہ کا ہے تا خدائے تعالیٰ کے قول اور فعل میں مطابقت ثابت ہو۔(ازالہ اوہام حصہ اول صفحہ 158 روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 258) چنانچہ بہت سی پیشگوئیاں جو اس زمانہ کے متعلق تھیں اور جنہیں پہلے زمانہ کے لوگ نہیں سمجھتے تھے آپ نے قرآن کریم سے نکال کر سمجھا ئیں۔مثلاً اذا العشار عطلت (التکویر: 5) کی پیشگوئی تھی۔اس کے معنے پہلے لوگ یہی کرتے تھے کہ قیامت کے دن لوگ اونٹوں پر سوار نہ ہوں گے۔مگر قیامت کو اونٹنی کیا کوئی چیز بھی کام نہ آئے گی۔بات یہ ہے کہ چونکہ یہ کلام پیشگوئی پرمشتمل تھا اور اس زمانہ کے لوگوں کے سامنے وہ حالات نہ تھے جو اس کے صحیح معنے کرنے میں ممد ہوتے ہیں اس لئے انہوں نے اسے قیامت پر چسپاں کر دیا۔اصل میں یہ آخری زمانہ کے متعلق خبر تھی کہ اس وقت ایسی سواریاں نکل آئیں گی کہ اونٹ بریکار ہو جائیں گے۔وہ مولوی جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ہر ایک بات کی مخالفت کرتے ہیں ان کو بھی اگر موٹر کے مقابلہ میں اونٹ کی سواری ملے تو کبھی اس پر سوار نہ ہوں۔اسی طرح مثلاً واذالوحوش حشرت (التکویر: 6) کی پیشگوئی ہے۔یعنی وحوش جمع کر دیئے جائیں گے