مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے

by Other Authors

Page 154 of 401

مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے — Page 154

154 ولادت۔نام ونسب آپ کا نسب نامہ یوں ہے۔ابوالفضل شہاب الدین احمد بن علی بن محمد بن محمد بن علی بن احمد الكياني العسقلانی المصری القاہری الشافعی۔آپ 12 شعبان 773ھ کو مصر میں پیدا ہوئے۔آپ کے والدین کے ہاں نرینہ اولاد نہ تھی۔ایک دن آپ کے والد کی ملاقات شیخ ضافیری سے ہوئی۔آپ نے ان سے اپنا مسئلہ بیان کیا تو انہوں نے فرمایا خدا تجھے لڑ کا عنایت کرے گا جس کے علم سے دنیا مستفید ہوگی۔حالات زندگی آپ کے والد نے جو کہ خود بھی ایک عالم دین تھے آپ کی تربیت اعلیٰ رنگ میں کی اور پانچ سال کی عمر کے بعد مدرسہ میں داخل کرادیا۔آپ نے نو سال کی عمر میں قرآن حفظ کر لیا اور کئی عربی کتب بھی حفظ کر لیں۔اس کے بعد متعدد اساتذہ سے مختلف علوم میں دسترس حاصل کی 796ء میں آپ کو علم حدیث میں خوب رغبت پیدا ہو چکی تھی۔ایک عالم الزین العراقی کے پاس دس سال تک ملازم رہے اور زانوئے تلمذ طے کرتے رہے اور بالآخر آپ کے اساتذہ نے آپ کو درس اور فتویٰ دینے کی اجازت عنایت فرمائی۔آپ کو کئی بار قاضی کا عہدہ پیش کیا گیا مگر آپ انکار کرتے تھے۔لیکن بالآخر لوگوں کے اصرار پر پہلے نائب اور پھر 12 محرم 828 ھ کو القاضی الاکبر بنے۔لیکن اس زمانے میں انصاف کا خون ہوتا تھا اور بعض اوقات بادشاہ اپنی من مانی کرواتے تھے۔اس لیے آپ کے دل میں عہدہ قضاء کی بے رغبتی اور بڑھ گئی اور ایک سال مکمل کرنے کے بعد آپ نے یہ عہدہ چھوڑ دیا لیکن لوگوں کے اصرار پر دوبارہ اختیار کر لیا۔اس دن لوگ بہت خوش ہوئے کیونکہ آپ لوگوں کے دلوں میں گھر کر چکے تھے۔لیکن 852 ھ تک آپ کو پانچ مرتبہ اس عہدے سے ہٹایا گیا اور دوبارہ واپس بلایا گیا۔زمانے کی ان ستم ظریفیوں کے باعث آپ کی طبیعت میں پوری طرح زہد چھا چکا تھا۔آپ کی علم حدیث کی کل مدت اکیس سال بنتی ہے۔اس دوران آپ نے قاہرہ کے ہر مکتب میں درس دیا۔آپ ان ایام میں علوم کی چوٹیاں سر کر چکے تھے۔مختلف یونیورسٹیوں میں مختلف علوم