مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے

by Other Authors

Page 124 of 401

مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے — Page 124

124 ولادت ، نام و نسب خواجہ معین الدین چشتی حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری 14 / رجب المرجب 536ھ بمطابق 1341ء بمقام سخر“ (سیستان) میں پیدا ہوئے۔آپ کے والد کا نام سید غیاث الدین تھا جو کہ ایک خدا رسیدہ اور صاحب اثر و دولت انسان تھے۔آپ کی والدہ کا نام بی بی مہ نور تھا جو اپنی پارسائی کے باعث ام الورع “ کہلاتی تھیں۔آپ کا سلسلہ نسب تیرھویں پشت میں حضرت امام حسین سے اور دسویں پشت پر حضرت امام حسن سے ملتا ہے۔اس اعتبار سے آپ حسنی الحسینی سید ہیں۔ابتدائی حالات آپ کے والدین اس وقت سیستان سے ہجرت کر کے خراسان آگئے جب کہ آپ کی عمر بہت چھوٹی تھی۔15 برس کی عمر میں آپ کے والد نے رحلت فرمائی اور اسی سال والدہ بھی راہ عدم کو کوچ کر گئیں۔ایسے کڑے حالات میں جہاں نہ ماں کی آغوش محبت اور نہ باپ کا سایہ عاطفت تھا آپ کی پرورش ہوئی۔اسی لیے آپ کے اساتذہ کا خاص علم نہیں ہوتا۔تاہم مولانا محمد حسام بخاری سے چند کتب پڑھیں اور بعد ازاں موضع ہارون میں آکر حضرت خواجہ عثمان ہارونی کے حلقہ ارادت میں بیعت کر کے شامل ہوئے۔دراصل آپ میں علمی بیداری اس طرح ہوئی کہ آپ پہلے ایک قلندرانہ زندگی گزارتے تھے۔اپنا ایک باغ تھا اسی پر گزارہ تھا اور وہیں روز و شب گزرتے تھے کہ ایک دن ایک ولی اللہ کا وہاں سے گزر ہوا۔قلندر کی ایک نظر میں آپ کے دل کی کایا پلٹ گئی اور آپ ہر چہ بادا باد کہہ کر حصول علم کی راہوں میں چل نکلے اور اتنے بڑھے کہ مجدد زمانہ ٹھہرے۔و ذالک فضل الله يوتيه من يشاء وفات آپ کی وفات حسرت آیات 97 برس کی عمر میں 6 / رجب 633 ھ کو ہوئی۔آپ کی تاریخ وفات کو حضرت سرمد نے اشعار میں یوں بیان کیا ہے۔