مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے

by Other Authors

Page 113 of 401

مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے — Page 113

113 آن ترک چوں زمئے عشق طرب کرد غارت گرمتے کوفہ و بغداد و حلب کرد صد لالہ رُخ بود بصد حسن شگفته نازاں ہمہ راز ہر قدم کرد عجب کرد ۳۳ عشق الہی کا خاصہ فرمایا:- اولیاء اللہ اور اہل اللہ کا یہی مسلک اور عقیدہ ہوتا ہے۔سیّد عبدالقادر جیلانی لکھتے ہیں کہ عشق کا خاصہ ہے کہ مصائب آتے ہیں۔انہوں نے لکھا ہے: عشقا برا تو مغز گرداں خوردی باشیر دلاں اسمی با کردی اکنوں کہ بما روئے نبرد آوردی ہر حینہ که داری نکنی نامردی مصائب اور تکالیف پر اگر صبر کیا جائے اور خدا تعالیٰ کی رضا کے ساتھ رضامندی ظاہر کی جاوے تو وہ مشکل کشائی کا مقدمہ ہوتی ہے۔ہر ہلاکیں قوم را او داده است زیر آن یک گنج با بنهاده است ۳۴ سید عبدالقادر جیلانی کی فضیلت فرمایا: ”حضرت سید عبدالقادر جیلانی بڑے مخلص اور شان کے لائق تھے۔کیا ان کے عہد میں لوگ نماز روزہ نہ رکھا کرتے تھے؟ پھر ان کو سب پر سبقت اور فضیلت کیوں ہے؟ اس لیے کہ دوسروں میں وہ بات نہ تھی جو ان میں تھی۔یہ ایک روح ہوتی ہے، جب پیدا ہو جاتی ہے تو ایسے شخص کو اللہ تعالیٰ اپنے برگزیدوں میں شامل کر لیتا ہے۔۳۵