مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے

by Other Authors

Page 112 of 401

مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے — Page 112

عملدرآمد کر سکو۔۳۰ 112 فتوح الغیب سوانح شیخ عبد القادر جیلانی کا ذکر کرتے ہوئے حضور علیہ السلام نے فرمایا : - فتوح الغیب کو اگر دیکھا جاوے تو بہت سیدھے سادے رنگ میں سلوک اور توحید کی راہ بتلاتی ہے۔شیخ عبدالقادر جیلانی قائل ہیں کہ جو شخص ایک خاص تعلق اور پیوند خدا تعالیٰ سے کرتا ہے اس سے ضرور مکالمہ الہی ہوتا ہے۔یہ کتاب ایک اور رنگ میں ان کے سوانح معلوم ہوتے ہیں۔جیسے جیسے اللہ تعالیٰ کا فضل ان پر ہوتارہا وہ ترقی مراتب کرتے رہے ویسے ویسے بیان کرتے رہے۔اس فتوح الغیب کی تعریف حضرت عبد القادر جیلانی کی تصنیف فتوح الغیب کی تعریف کرتے ہوئے حضور نے فرمایا :- ”صوفی تو ایسے ہیں جیسے ہر وقت کوئی مرنے کو تیار رہتا ہے۔ان کی کتابوں کو پڑھ کر طبیعت خوش ہو جاتی ہے۔ان سے خوشبو آتی ہے کہ وہ صاحب حال ہیں صاحب قال نہیں۔اگر فر است صحیحہ ہو تو انسان ان باتوں کو سمجھ لیتا ہے۔سید عبدالقادر جیلانی کی کتاب فتوح الغیب بڑی عمدہ کتاب ہے۔میں نے اسے کئی مرتبہ پڑھا ہے۔بدعات سے پاک ہے۔بعض کتا ہیں صوفیوں کی اس قسم کی بھی ہیں کہ ان میں بدعات داخل ہوگئی ہیں لیکن یہ کتاب بہت عمدہ ہے۔۳۲ سید عبد القادر جیلانی نہایت درجہ حسین تھے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا: - "روحانی حسن کی بنا پر بعض نے سید عبد القادر جیلانی کی نعت میں یہ شعر کہے ہیں اور ان کو ایک نہایت درجہ حسین اور خوبصورت قرار دیا ہے۔اور وہ اشعار یہ ہیں