مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے — Page 331
331 جس کے عالی مقام کا انتہا معلوم نہیں ہو سکتا میں ہمیشہ تعجب کی نگاہ سے دیکھتا ہوں کہ یہ عربی نبی جس کا نام محمد ( ہزاروں ہزار درود اور سلام اس پر ) یہ کس عالی مرتبہ کا نبی ہے اس کے عالی مقام کا انتہا معلوم نہیں ہوسکتا اور اُس کی تاثیر قدسی کا اندازہ کرنا انسان کا کام نہیں۔افسوس کہ جیسا حق شناخت کا ہے اس کے مرتبہ کو شناخت نہیں کیا گیا۔وہ تو حید جو دنیا سے گم ہو چکی تھی وہی ایک پہلوان ہے جو دوبارہ اس کو دنیا میں لایا۔اس نے خدا سے انتہائی درجہ پر محبت کی اور انتہائی درجہ پر بنی نوع کی ہمدردی میں اُس کی جان گداز ہوئی۔اس لئے خدا نے جو اس کے دل کے راز کا واقف تھا اس کو تمام انبیاء اور تمام اولین و آخرین پر فضیلت بخشی اور اس کی مرادیں اس کی زندگی میں اُس کو دیں“۔(حقیقۃ الوحی۔صفحہ 115) خدا نما ”ہم نے ایسے نبی کا دامن پکڑا ہے جوخدانما ہے۔کسی نے یہ شعر بہت ہی اچھا کہا ہے۔محمد عربی بادشاہ ہر رو سرا کرے ہے روح قدس جس کے در کی دربانی اسے خدا تو نہیں کہہ سکوں یہ کہتا ہوں کہ اُس کی مرتبہ دانی میں خدادانی ہم کس زبان سے خدا کا شکر کریں جس نے ایسے نبی کی پیروی ہمیں نصیب کی۔جو سعیدوں کی ارواح کیلئے آفتاب ہے۔جیسے اجسام کیلئے سورج وہ اندھیرے کے وقت میں ظاہر ہوا اور دنیا کو اپنی روشنی سے روشن کر دیا۔وہ نہ تھکا نہ ماندہ ہوا۔جب تک کہ عرب کے تمام حصہ کو شرک سے پاک نہ کر دیا۔وہ اپنی سچائی کی آپ دلیل ہے کیونکہ اس کا نور ہر ایک زمانہ میں موجود ہے اور اس کی کچی پیروی انسان کو یوں پاک کرتی ہے جیسا ایک صاف اور شفاف دریا کا پانی میلے کپڑے کو۔چشمہ معرفت حصہ دوم۔روحانی خزائن جلد 23 صفحہ 303-302) سب سے افضل واعلیٰ واکمل وارفع واجلی واصفی نبی چونکہ آنحضرت ﷺ اپنی پاک باطنی وانشراح صدری و عصمت و حیا وصدق وصفا و توکل و