مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے — Page 259
259 حضرت عثمان ڈان فودیو حضرت خلیفہ اصبح الثالث نے فرمایا۔” ہر صدی کے سر پر آنے والا مجد د ساری دنیا کیلئے نہیں ہوتا بلکہ وہ اپنے علاقہ اور زمانہ کیلئے ہوتا ہے۔پھر عثمان ڈان فود یو کو لے لو وہ مجدد تھے۔ان کے پیدا ہونے سے پہلے ملک میں اختیار کو ان کی پیدائش کی بشارت دی گئی تھی اور بتایا گیا تھا کہ عنقریب مجدد پیدا ہوگا اور آپ ان بشارتوں کے مطابق پیدا ہوئے۔اے حضرت عثمان ڈان فودیو کے متعلق ایک اور ارشاد حضرت خلیفتہ اسیح الثالث نے فرمایا:- ” سارے نائیجیریا میں تو بہت سے صوبے ہیں اور بہت سا علاقہ ایسا ہے جہاں عثمان فودی حضرت بانی سلسلہ احمدیہ سے ایک صدی پہلے اس علاقہ میں مجدد ہو کر آئے۔دنیوی سیاست میں تو نہیں لیکن ویسے دو حصوں میں ان کے دو بیٹوں کی اولاد کا اتنا اثر ہے کہ وہاں صوبہ کے گورنر بھی ان کے مشورہ کے بغیر کوئی کام نہیں کرتا۔ان کے چھوٹے بیٹے کی جو اولاد ہے ان میں تو تعصب نہیں۔انہیں Royal Blood شاہی خون کے نام سے پکارا جاتا ہے۔ان کی زبان میں۔ان میں بعض احمدی بڑے دلیر قسم کے ہو چکے ہیں۔عثمان فودی کی اولا دمیں سے اور دوسرے صوبے میں یہ لوگ پڑھے لکھے ہیں۔اتفاق یہ ہے کہ عثمان فودی کے وہ صاحبزادے جن کا نام عبد الرحمن تھا وہ بڑے عالم اور تفقہ فی الدین رکھنے والے تھے۔بہت سی عربی میں کتابیں لکھیں ہیں۔میں نے بھی ان میں سے بعض پڑھی ہیں۔ان کی اولاد میں سے جو اس وقت ہیں وہ زیادہ پڑھے لکھے ہیں لیکن متعصب بڑے ہیں۔حضرت عثمان ڈان فودیو کے قبیلے کا نام فولانی قبیلہ کے لوگ خود اپنے آپ کو قلب Fulbe یا لبہ (Fulba) کہتے ہیں جو کہ پلو Pulo