مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے

by Other Authors

Page 191 of 401

مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے — Page 191

191 میں نے اپنی طرف سے کوئی اپنا کلمہ نہیں بنایا نہ نما ز علیحدہ بنائی ہے بلکہ آنحضرت ﷺ کی پیروی کو دین و ایمان سمجھتا ہوں۔یہ نبوت کا لفظ جو اختیار کیا گیا ہے صرف خدا تعالیٰ کی طرف سے ہے جس شخص پر پیشگوئی کے طور پر خدا تعالیٰ کی طرف سے کسی بات کا اظہار بکثرت ہوا سے نبی کہا جاتا ہے۔خدا کا وجود خدا تعالیٰ کے نشان کے ساتھ پہچانا جاتا ہے۔اس لیے اولیاء اللہ بھیجے جاتے ہیں۔مثنوی میں لکھا ہے آں نبی باشد اے مرید محی الدین ابن عربی نے بھی ایسا ہی لکھا ہے۔حضرت مجدد نے بھی یہی عقیدہ ظاہر کیا ہے۔پس کیا سب کو کافر کہو گے؟ یا درکھو سلسلہ نبوت قیامت تک قائم رہے گا۔۳۷ محدث کی تعریف فرمایا: ” مجد دصاحب لکھتے ہیں کہ یہی خوا ہیں اور الہامات جو گاہ گاہ انسان کو ہوتے ہیں اگر کثرت سے کسی کو ہوں تو وہ محدث کہلاتا ہے۔غرض یہ سب کچھ ہم نے اپنی کتاب حقیقۃ الوحی میں مفصل لکھ دیا ہے اس کا مطالعہ کر کے تسلی کریں“۔۳۸ ہر نبی کے وقت ابتلاء آئے فرمایا: ”اگر دنیا میں یہ باتیں انسان اپنی طاقت سے بنا سکتا ہے تو اس کی نظیر کہاں ہے؟ اگر یہ ہوسکتا اور انسان کر سکتا تو تمام انبیاء کی پیشگوئیاں اور خوارق عادت ایک شبہ میں پڑ جاتے ہیں مگر بات یہ ہے کہ ابتلاؤں کا آنا ضروری ہے۔ہر نبی کے وقت میں ابتلاء آتے اور اب بھی وہی سنت اللہ جاری ہے۔مجد دصاحب نے بھی ایک مکتوب میں لکھا ہے کہ جب مسیح آئے گا تو علماء اس کا مقابلہ کریں گے اور اس کی تکذیب کریں گئے۔بہے سید احمد سرہندی کی پیشگوئی آخری احمد کے متعلق فرمایا : - "سید احمد سرہندی صاحب کا ایک خط جس میں انہوں نے بتلایا ہے کہ اس قدر احمد مجھ سے پیشتر گزرچکے ہیں اور ایک آخری احمد ہے۔پھر آپ نے اس کی