مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے

by Other Authors

Page 183 of 401

مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے — Page 183

183۔بادشاہ وقت جو ملحد ہو رہا تھا اسے بھی خطوط لکھے۔اور اس کی خاطر آپ کو قید و بند کی صعوبتیں بھی برداشت کرنا پڑیں۔تعلیمات آپ ایک ایسے ملک میں تھے جہاں ہندوؤں کی کثرت تھی۔اس لیے آپ کی تعلیمات میں ہندو عقائد کارڈ بھی ملتا ہے اور دوسرے ہنود کے اثر سے مسلمانوں میں جو برائیاں آگئی تھیں ان کے رڈ میں بھی آپ کے ارشادات ملتے ہیں۔اس کے علاوہ وحدت الشہود اور فلاسفہ کے رد میں بھی آپ کی تعلیمات موجود ہیں۔چنانچہ آپ تو حید کے متعلق فرماتے ہیں :- پس یہ کہنا کہ رام اور رحمن ایک ہی ہستی کے دو نام ہیں کسی طرح بھی ٹھیک نہیں۔ایک شے خود ہی خالق اور خود ہی مخلوق ہے جو جسمی مشابہت سے واحد نہ ہو پھر وہ بے شبہ اور بے مثال کس طرح ہو سکتی ہے۔رام اور کرشن کی پیدائش تک خدائے قدوس کو کسی نے رام و کرشن نہ کہا۔ان کے پیدا ہونے کے بعد ذات احدیت پر رام و کرشن کا اطلاق کیا۔اس دعوی کی روشن دلیل نہیں کہ ان ناموں کے پردے میں خدا تعالیٰ کے عوض رام و کرشن کی پرستش کی جاتی ہے۔ما تعبدون من دون اللہ الخ اللہ کے سوا جس کی پرستش کرتے ہو یہ تو ایسے نام ہیں جو تم اور تمہارے باپ دادا نے از خود رکھ لیے ہیں اللہ نے ان کی کوئی سند نازل نہ فرمائی۔۱۳ انتباع سنت پیروں اور نام نہا دصوفیاء نے سنت کی روش کو چھوڑ کر اپنی الگ شریعت بنالی تھی مگر آپ نے سنت کی پیروی کی دعوت یوں دی "وظائف بندگی کو ادا کرنا اور حضرت جل مجدہ کی جانب ہمیشہ اور ہر وقت متوجہ رہنا پیدائش کا مقصود ہے۔یہ بات صرف اسی وقت پیدا ہوسکتی ہے کہ سنت سید الاولین والآخرین عملہ کی ظاہر و باطناً ہر طرح سے پوری پوری اتباع کی جائے۔۱۳ اسی طرح یہ نام نہا د صوفیاء ان فرائض کی پرواہ نہیں کرتے تھے جو خدا نے فرض کیے ہیں اور اپنے آپ کو اس سے بالا خیال کرتے ہیں۔آپ نے فرض کی اہمیت کے بارے میں فرمایا :-