محامد خاتم النبیین ﷺ و نذرانہء دُرود و سلام

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 5 of 66

محامد خاتم النبیین ﷺ و نذرانہء دُرود و سلام — Page 5

سب۔بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ گزارش سے پہلے عاجز اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتا ہے کہ اس نے محض اپنے فضل اور رحم سے اور حضرت مسیح موعود علیہ السّلام کے عربی قصیدہ " يَا عَيْنَ نَيَضِ اللهِ " کے صدقے میں خاکسار کو محامد خاتم النبیین اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے درود و سلام کو شائع کرنے کی توفیق دی ہے۔فَالْحَمدُ لِلَّهِ عَلَى ذلِك۔عاجز محترم صاحبزادہ مرزا وسیم احمد صاحب دام ظلہ کا بے حد ممنون ہے کہ آنمحترم نے اس کتاب کا پیش لفظ لکھ کر عاجز کی ہمت افزائی فرمائی۔اور محترم ناظر صاحب دعوة و تبلیغ کا شکریہ ادا کرتا ہے جنہوں نے اس کی اشاعت کی منظوری عطا کی۔نیز مکرم مولوی حمید الدین صاحب شمس کا بھی مشکور ہے کہ انہوں نے حوالہ جات کی اصل کتب سے مطابقت اور تصحیح میں اعانت فرمائی۔اسی طرح خاکسا اپنے نہایت ہی قریبی اعزہ و اقرباء کا منون ہے جنہوں نے اس کتاب کے شائع کرنے میں مالی معاونت فرمائی۔فجزاهم الله احسن الجزاء۔آخر میں عاجہ اپنے والدین، تین بڑے بھائی سیٹھ فاضل الہ دین صاحب، سیٹھ مسیح الدین الہ دین صاحب ، سیٹھ نور الدین الہ دین صاحب اور بڑے بہنوئی سیٹھ فاضل کرم علی صاحب اور اپنے داماد عزیزم محمد بشارت علی صاحب نیز اپنی