محامد خاتم النبیین ﷺ و نذرانہء دُرود و سلام — Page 54
۵۴ الْمَنانِ " ( آئینہ کمالات اسلام مث) (ترجمہ)۔رسول صل اللہ علیہ وسلم پر درود اور سلام بھیجو جس کے قدموں پر سب لوگ اکٹھے کئے جائیں گے اور ربوبیت کرنے والے ، بار بار رحم کرنے والے، بہت احسان کرنے والے خُدا کی طرف کھینچے جائیں گے۔وَصَلُّوا عَلَى النَّبِيِّ الْكَرِيمِ وَسَلِّمُوا ثمَّ اسْتَغْفِرُوا لِاَنْفُسِكُمْ وَاسْتَخْبِرُوا " (آئینہ کمالات اسلام ۳۳ ) (ترجمہ)۔اور اس نبی کریم پر درود وسلام بھیجو پھر اپنے نفسوں کے لئے بخشش طلب کرو اور اپنے نفسوں کا محاسبہ کرتے رہو۔۸۴ وَصَلُّوا عَلَى نَبِيِّكُمُ الْمُصْطَفَى وَهُوَ الوُصْلَةُ بَيْنَ اللَّهِ وَخَلْقِهِ وَقَابَ قَوْسَيْنِ أو أدنى " خطبہ الہامیہ مث ) ( ترجمہ ) " خدا کے رسول صلے اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجو کہ وہ خُدا اور مخلوق میں وسیلہ ہے۔اور ان دونوں قوس الوہیت اور عبودیت میں آپ کا وجود واقع ہے۔