محامد خاتم النبیین ﷺ و نذرانہء دُرود و سلام

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 3 of 66

محامد خاتم النبیین ﷺ و نذرانہء دُرود و سلام — Page 3

بسم الله الرحمن الحيمة پیش لفظ بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ حضرت مرزا غلام احمدقادیانی مسح موعود و جہد کی مشہور علیہ الصلوۃ والسلام کی تحریرات میں حضرت رسول مقبول محمد مصطفے صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے محامد و محاسن ہیں انداز میں بیان کئے گئے ہیں اُس کی نظیر امت محمدیہ کی تیرہ سوسالہ تاریخ میں نہیں ملتی جس سے آپ کے عشق رسول کا ارفع و اعلیٰ مقام کا ثبوت ملتا ہے اسی جذبے کے نتیجے میں نہایت والہانہ انداز میں آپ نے درود وسلام کا نذرانہ دربار نبوی میں پیش کیا ہے جس کی ایک مختصر جھلک اس کتابچہ میں دیکھی جاسکتی ہے۔بشیر الدین الہ دین صاحب نے نہایت محنت اور عرق ریزی سے ان اقتباسات کی یکجائی تشکیل کا کام سرانجام دیا ہے جو حضرت مسیح موعود کے جذبہ عشق رسول کی عکاسی کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کو جزائے خیر دے اور ان کی آ) کاوش کو شرف قبولیت عطا فرماتے ہوئے اس کتابچہ کو نافع الناس بنائے۔آمین خاکسار مرزا وسیم احمد امیر جماعت احمد دیه قاریان ۲۴ دسمبر ۶۱۹۸۹