محامد خاتم النبیین ﷺ و نذرانہء دُرود و سلام

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 11 of 66

محامد خاتم النبیین ﷺ و نذرانہء دُرود و سلام — Page 11

آل حضر میں لی اللہ علیہ کم کے بعد فیضانات احسانات خدا وہی خدا ہے جس نے قرآن کو نازل کیا اور میں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو بھیجا۔جس کے مدارج اور مراتب سے دُنیا بے خبر ہے یعنی سید نا حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم۔یہ عجیب ظلم ہے کہ جاہل اور نادان لوگ کہتے ہیں کہ عیسی آسمان پر زندہ ہے۔حالانکہ زندہ ہونے کے علامات آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وجود میں پاتا ہوں۔وہ قد اجس کو دنیا نہیں جانتی ہم نے اس خدا کو اس نبی کے ذریعہ سے دیکھ لیا۔اور وہ وحی الہی کا دروازہ جو دوسری قوموں پر بند ہے ہمارے پر محض اسی نبی کی برکت سے کھولا گیا۔اور وہ معجزات جو غیر تو میں صرف قصتوں اور۔اور کہانیوں کے طور پر بیان کرتی ہیں ہم نے اس نبی کے ذریعہ سے وہ معجزات بھی دیکھ لئے۔اور ہم نے اس نبی کا وہ مرتبہ پایا جس کے آگے کوئی مرتبہ نہیں۔مگر تعجب کہ دنیا اس سے بے خبر ہے۔ھدا تو ہمیں یہ ترغیب دیتا ہے کہ تم اس رسول کی تکامل پیروی کی برکت سے تمام رسولوں کے متفرق کمالات اپنے اندر جمع کر سکتے ہو ؟ چشم مسیحی ص۲۳ تا ۲۵۰