دوسری آئینی ترمیم ۔ خصوصی کمیٹی میں مفتی محمود کی تقریر پر تبصرہ — Page 182
182 تھیں؟ ہم اس سوال کے جواب کے لیے اسی کتاب کے حوالے پیش کرتے ہیں جس کا حوالہ مفتی محمود صاحب پیش کر رہے تھے۔اس کتاب کے صفحہ ۸۸ پر جماعت احمدیہ کی سرگرمیوں کے بارے میں لکھا ہے۔They are keen missionaries, and actively propagate Islam in Europe, Africa and America ترجمہ : یہ لوگ (یعنی جماعت احمدیہ) سرگرم مبلغ ہیں اور مستعدی سے یورپ ، افریقہ اور امریکہ میں اسلام کی تبلیغ کر رہے ہیں۔اسی کتاب یعنی Cambridge History of Islam کے صفحہ 401 پر جماعت احمدیہ کی تنظیم ، مدارس اور اشاعت کے اداروں کا ذکر کر کے لکھا ہے۔These are to be employed in the struggle against Christianity, for the Ahmadiyya is more anti-Christian than syncretist۔ترجمہ : ان کو عیسائیت کے خلاف جد و جہد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے کیونکہ احمدی Syncretist سے بھی زیادہ عیسائیت کے خلاف ہیں۔یہ تھیں جماعت احمدیہ کی سرگرمیاں جن پر مفتی صاحب اتنے غم وغصہ کا اظہار کر رہے تھے۔کیا عقل اس بات کو قبول کر سکتی ہے کہ عیسائی طاقتوں نے جماعت احمدیہ کو استعمال کر کے جماعت کے اڈے افریقہ میں اس غرض کے لیے قائم کیے تھے تا کہ عیسائیت کے مقابل پر تبلیغ کا مؤ ثر کام شروع ہو سکے۔سب جانتے ہیں کہ اس دور میں باقی دنیا کی طرح عیسائی پادریوں نے افریقہ پر ایک یلغار کی ہوئی تھی اور ان ممالک میں مسلمانوں کو مرتذ کر کے عیسائی بنانے کا کام پوری سرگرمی سے جاری تھا۔جس کتاب کا حوالہ مفتی محمود صاحب نے پیش کیا ہے ، اس کے مطابق بھی عیسائیت کا خاطر خواہ مقابلہ اگر کوئی کر رہا تھا تو جماعت احمدیہ کر رہی تھی اور حقیقت بھی یہی ہے۔آخر اسلام کی یہ خدمت وہ گروہ کیوں نہیں کر رہے تھے جو آج مل کر بزعم خود احمدیوں کو غیر مسلم قرار دینے کے لیے