مبارکہ کی کہانی مبارکہ کی زبانی — Page 75
حضرت نواب مبار که بیگم صاحبہ 75 15 سلسلہ میں ہمارے ہاں ٹھہرے اور اکٹھے ایک گھر میں رہے۔دنیا میں جیسا کہ ہو ہی جاتا ہے ہو سکتا ہے کہ ان سیکھائی کے ایام میں کسی وقت کوئی بدمزگی ہو جاتی یا کوئی فرق برادرانہ تعلق میں آجاتا مگر نہیں ہرگز نہیں " میرا بھائی“ ”میرا بھائی ہی بنا رہا۔(51) بچپن میں بھی ہم لوگ لڑتے نہیں تھے کم از کم بہنوں سے لڑنے کی تو قسم ہی ہمارے ہاں تھی۔مبارک احمد اور میں چھوٹے تھے۔تینوں بھائیوں نے کبھی کچھ نہیں کہا۔آپس میں منجھلے بھائی صاحب چھوٹے بھائی کبھی تکیوں سے لڑائی گویا جنگ مصنوعی کیا کرتے تھے یا چھوٹے بھائی صاحب کو منجھلے بھائی صاحب چڑاتے تھے وہ چڑتے مگر اس سے زیادہ ہرگز نہیں ، نہ مارنہ کٹائی ، ایک بار کوڑا چھپائی کھیلتے ہوئے مبارک کی پیٹھ پر کوڑا زور سے مار دیا وہ نازک سا بچہ تھا رونے لگا۔مجھے آج تک افسوس ہے اپنی اس حرکت کا کہ میں نے پکار کر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو کہا کہ مبارک کو چھوٹے بھائی نے زور سے کوڑا مار دیا ہے۔تو آپ علیہ السلام ,, چھوٹے بھائی پر بہت خفا ہوئے تھے۔(52)