مبارکہ کی کہانی مبارکہ کی زبانی

by Other Authors

Page 31 of 114

مبارکہ کی کہانی مبارکہ کی زبانی — Page 31

حضرت نواب مبار که بیگم صاحبہ ,, 31 روحانی سلسلہ ہے، بالکل ایک نوزائیدہ بچے کا چہرہ مبارک معصوم نظر آرہا تھا ، اس کیفیت کے بعد آپ علیہ السلام نے آنکھیں کھولیں اور کاغذ پر لکھا اور مجھے کہا جاؤ اپنے نانا جان کو بُلا لاؤ اور اپنی اماں کو بھی " ( قریب تھے میں بھاگ کر بلا لائی ) آپ علیہ السلام نے خاموشی سے وہ کاغذ نانا جان کی جانب بڑھا دیا ، انہوں نے بلند آواز سے پڑھا وہ یہ الہام تھا۔ز بر دست نشانوں کے ساتھ ترقی ہوگی یہ خاص الہام دن کا، میں نے پوری الہامی کیفیت کے ساتھ دیکھا۔(18) حضرت اماں جان کی بے حد قدر و قیمت آپ علیہ السلام کی نظر میں تھی اور بہت زیاد و دلداری ، بہت خیال حضرت اماں جان کا رکھتے تھے۔اس کا نقش میرے دل پر اب تک ہے۔مگر ایک بار میں نے دیکھا کہ جب آپ علیہ السلام نے ضروری سمجھا تو حضرت اماں جان کی بھی تربیت فرمائی۔ایک واقعہ عرض ہے بس یہی ایک بات دیکھی اور کبھی نہیں اور خود حضرت اماں جان بھی تو ایک احسن نمونہ تھیں ، ضرورت بھی پیش نہیں آئی کبھی بھی ، صاف نظارہ یاد ہے، نیچے کے کمرے کے سامنے کے سہہ درہ