مبارکہ کی کہانی مبارکہ کی زبانی — Page 20
حضرت نواب مبارکہ بیگم صاحبہ 20 20 اب عربی کی سنیئے میں نے چھوٹے بھائی صاحب حضرت مرز اشریف احمد صاحب سے کہا مجھے عربی پڑھا دیا کریں مجھے علم تھا کہ ان کو عربی بہت اچھی آتی ہے اور طریق تعلیم بھی اچھا ہے۔وہ روز پڑھاتے رہے صرف ونحو و غیرہ۔سب سکھایا۔حتی کہ میں خوب عربی کی کتب پڑھنے لگی۔جب حضرت خلیفہ ثانی نے ایک لڑکیوں کا سکول گھر میں کھولا اور لڑکیاں علم دین ، عربی ، قرآن شریف وغیرہ پڑھنے لگیں تو مجھے حضرت بڑے بھائی صاحب (خلیفہ ثانی) نے ایک دن کہا کہ :۔تم کیوں نہیں شامل ہو جائیں۔روز صبح گاڑی میں آجایا کرو اور صرف عربی پڑھ جایا کرو۔" میں نے کہا ”میں چھوٹے بھائی صاحب سے پڑھتی رہی ہوں اب بھی پڑھا دیتے ہیں۔“ کہنے لگے ”اچھا امتحان لوں؟“ میں نے کہا ”لے لیں“ بغیر اعراب کے دو کتب عربی ناول تھے وہ مجھے دیئے کہ پڑھو میں نے پڑھے بھی اور ترجمہ بھی ساتھ ساتھ بتا دیا۔تو بہت خوش ہوئے اور حضرت چھوٹے بھائی صاحب کی بہت تعریف کی کہ واقعی عربی میں انہوں نے کمال حاصل کیا ہے۔اب انگریزی کی سن لیں ، بیٹھے بٹھائے شوق اٹھا کہ انگریزی بھی