مبارکہ کی کہانی مبارکہ کی زبانی

by Other Authors

Page 59 of 114

مبارکہ کی کہانی مبارکہ کی زبانی — Page 59

حضرت نواب مبارکہ بیگم صاحبہ 59 مبارک سے بھی بہت پیار کا سلوک تھا ایک خط میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے میرے میاں کو لکھا کہ محمود اپنی والدہ سے بہت مانوس ہے اور مبارک سے بھی اب تک کھیلتا ہے ابھی بچہ ہے“ دوسرے بھائیوں سے بھی میں نے تختی کا سلوک یا جھگڑا کرتے نہیں دیکھا۔منجھلے بھائی سے تو اکثر لمبی باتیں کرتے مگر ہر وقت اچھے موضوع پر، میرے بھائی اور ماموں مل کر باتیں کرتے تھے، کبھی فضول بات میں نے نہیں سنی ، کئی بار ہنس کر فرماتے تھے:۔ے لڑکی وہ جولڑکیوں میں کھیلے نہ کہ لڑکوں میں ڈنڈ پیلے مجھ سے بچپن سے بے تکلف رہے، ہر بات مجھ سے کر لیتے اور میں ہر بات جو کھل کر بات ، یا حضرت مسیح موعود علیہ اسلام سے ہوتی تھی یا بڑے بھائی مصلح موعود سے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام بھی جانتے تھے کہ ہم دونوں کا آپس میں زیادہ پیار اور بے تکلفی ہے۔اور آپ نے بھی تین چار بار مجھے کہا کہ محمود کچھ چُپ چُپ ہے یہ کبھی اپنی حاجت نہیں ظاہر کرتا ، نہ مانگتا ہے تم پر چھو تو سہی کہ کیا چاہئیے ؟ میں نے پوچھا اور آپ نے بتا دیا۔ایک بار بخاری کی سب جلدیں منگانے (پورا سیٹ) کے لئے کہا۔ایک