مبارکہ کی کہانی مبارکہ کی زبانی — Page 53
حضرت نواب مبارکہ بیگم صاحبہ 53 فرمایا:۔میں نے ہمیشہ تمہارے سوتیلے بھائیوں کے لئے دعائیں کی ہیں اور ان کا بھلا ہی خدا سے چاہا ہے۔کبھی اپنے دل میں ان کو غیر نہیں جانا خواہ حالات کے سبب وہ الگ رہے میرا دل ہمیشہ ان کا خیر خواہ رہا۔(31) آپ بہترین ماں تھیں آپ کا پُر از محبت سینہ صافی نازک ترین مادرانہ جذبات کا حامل تھا، اتنا پیار اور اتنا خیال آخر ضعیفی کی عمر تک شاید ہی کسی ماں سے اولا د کو ملا ہوگا۔اس کے علاوہ آپ کی محبت آپ کا ، ہر تکلیف ہر احساس کا خیال رکھنا، چھوٹی چھوٹی بات پر نظر رکھنا کہ اُن کو کوئی تکلیف تو نہیں ؟ چہرہ دیکھ کر محض افسردگی کو بھی پہچان لینا اور مضطرب ہو جانا۔میں تو کبھی بھی نہیں بھولوں گی ، نہ ہی اُس نعمت کی کمی اس دنیا میں پوری ہو سکتی ہے۔ایک بار لاہور میں ، میں نے ضروری اشیاء کی خرید سے واپسی پر ویسے ہی ذکر کر دیا کہ ایک قمیض کا ٹکڑا خاص میری پسند کا رنگ تھا ، مگر اس وقت بالکل گنجائش نہ تھی ، چھوڑ آئی ، صبر کر کے خاموش ہو گئیں۔پھر 66 پوچھا کیسا تھا؟ کس دکان پر تھا؟ مگر بظاہر گویا بالکل سرسری سا سوال، دو پہر بھر چپ سی رہیں۔تیسرے پہر کار منگوائی اور تھوڑی دیر بعد تشریف لائیں اور وہی کپڑا ایک قمیض کا میرے سامنے رکھ دیا اور کہا کہ